ضیائے صحابہ کرام  

ابوالملیح ہذلی رضی اللہ عنہ

ابوالملیح ہذلی،اپنےوالدسےروایت کی،کثیرالتعدادلوگوں نےباسنادہم ابوعیسیٰ محمدبن عیسیٰ سے،انہوں نے ابوکریب سے،انہوں نے ابن المبارک محمدبن بشراورعبداللہ بن اسماعیل سے، انہوں نےسعیدبن ابوعروبہ سے،انہوں نےقتادہ سے،انہوں نے ابوالملیح سے،انہوں نے اپنے والد سےروایت کی،کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلّم نےدرندوں کے چمڑے کوبطورِفرش استعمال کرنے سے منع کیا،ابوعیسیٰ کہتےہیں کہ ہم سعیدبن ابوعروبہ کے سوااورکسی کونہیں جانتے،جس نے "عن ا...

ابومنیب رضی اللہ عنہ

ابومنیب،انہیں صحبت نصیب ہوئی،مسلم بن زیاد نے ان سے روایت کی،بقیتہ بن ولید نے مسلم سے روایت کی،کہ انہوں نے حضورِاکرم کے چaارصحابہ،انس بن مالک،فضالہ بن عبد،روح بن سنان یا سنان بن روح اور ابومنیب کلبی کودیکھا،یہ چاروں حضرات اپنی پگڑی کاشملہ پیچھے کولٹکاتے تھے،جوٹخنوں تک ہوتاتھا،تینوں نے ان کاذکرکیاہے۔ ...

ابومنفعہ ثقفی رضی اللہ عنہ

ابومنفعہ ثقفی،بقول ابونعیم بصرے میں سکونت کرلی تھی،ابوعمرلکھتے ہیں ان کا شمار صحابہ میں ہوتاہےعبدالوہاب بن ابومنصور صوفی نے باسنادہ ابوداؤدسے،انہوں نے محمدبن عیسیٰ سے،انہوں نے حارث بن مرہ سے،انہوں نے کلیب بن منفعہ سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے دادا سےروایت کی،کہ میں نےآپ سے پوچھا،یارسول اللہ ،میں کس سے بھلائی کروں،آپ نے فرمایا، اپنے ماں ،باپ ،بہن،بھائی اورآزادکردہ غلام سے،ان کا حق تجھ پر واجب ہے،اوراس صلہ رحمی...

ابومنقعہ انماری رضی اللہ عنہ

ابومنقعہ انماری،ان کا نام نصربن حارث تھا،انہیں صحبت نصیب ہوئی،احمد بن محمدبن عیسیٰ نے تاریخ المحصین میں ان کا ذکرکیا،اورلکھا ہے کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے جو لوگ حمص میں آگئے تھے،ابومنقعہ ان میں شامل تھے،ابوعمرنے مختصراًان کا ذکرکیاہے،حالانکہ اس سے پہلے انہوں نے ان کا نام فاسے لکھاہےاوریہاں قاف سے،اور یہاں ان کا نام نصرلکھاہے،حالانکہ ان کا نام بکرہے،دارقطنی کی یہی رائے ہےاورانہوں نے ان کا نام فا...

ابوالمنتفق رضی اللہ عنہ

ابوالمنتفق،ابوعمرنے ان کا ذکرکیاہے،ان سے کوئی روایت مروی نہیں،ابن ابی عاصم نے ان کا ذکرکیاہے،یحییٰ بن محمود نے اجازۃً باسنادہ تا قاضی ابوبکر احمد بن عمرو محمد بن مثنیٰ سے،انہوں نے معاذ بن معاذ سے،انہوں نے نے ابن عوف سے،انہوں نے محمد بن حجادہ سے،انہوں نے ایک آدمی سے،انہوں نے اپنے ایک ساتھی سےجن کا تعلق بنونمیر سے تھا،اس نے اپنے والد سے،جن کی کنیت ابوالمنتفق تھی،روایت کی کہ وہ مکے میں آئے معلوم ہواکہ حضورِاکرم صلی ال...

ابوالمنذر رضی اللہ عنہ

ابوالمنذر،طبرانی نے انہیں صحابہ میں شمارکیاہے،ہشام بن سعدنے یزیدبن ثعلب سے،انہوں نے ابوالمنذرسےروایت کی،کہ حضورِاکرم کے پاس ایک شخص آیا،اورگزارش کی کہ فلاں آدمی مرگیا ہے، اس کی نماز جنازہ ادافرمائیے،حضرت عمررضی اللہ عنہ نے کہا،خدابچائے ،فاجرتھا،یارسول اللہ زحمت نہ فرمائیے،اس آدمی نے کہا،یارسول اللہ ،وہ رات آپ کو یادہوگی،جب میں پہرے پرمتعین تھا،ان پہرہ دینے والوں میں یہ آدمی بھی موجودتھا،حضورِاکرم اٹھ کھڑے ہوئےنم...

ابوالمنذرجہنی رضی اللہ عنہ

ابوالمنذر جہنی،ان سے زید بن وہب نے روایت کی،کوفی تھے،ابوالمجاہد نے زید بن وہب سے روایت کی،انہوں نے ابوالمنذر جنہی سے،انہوں نے حضوراکرم سے درخواست کی،کہ انہیں افضل الکلام بتایاجائے،فرمایا،اے ابوالمنذر!تم ذیل کے کلمات سوباردن میں پڑھاکرو۔ لا الہ الّا اللّٰہ وحدہ لاشریک لہ،ولہ الحمد یحی ویمیت بیدہ الخیر وھو علٰی کلّ شئ قدیر، تو اس کلام کی وجہ سے،سوائے اس کے جو ان کا ورد کرتاہوگا،باقی تمام لوگوں سے افضل ہوگا...

ابوالمنذر رضی اللہ عنہ

ابوالمنذر،ان کا نام یزید بن عامر بن حدیدہ بن عمرو بن سواد بن غنم بن کعب بن سلمہٰ انصاری خزرجی سلیمی تھا،بقول موسیٰ بن عقبہ غزوہ بدر میں موجود تھے،ابوعمرنے ان کا ذکرکیاہے۔ عبیداللہ بن احمد نے باسنادہ یونس سے،انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلہ شرکائے معرکہ بدرازبنوسلمہ پھربنوسوادبن غنم سے،بنوحدیدہ سے،ابوالمنذر کانام لیاہے،یعنی یزید بن عامر بن حدیدہ کا۔ ...

ابومنصورفارسی رضی اللہ عنہ

ابومنصورفارسی،مصری شمارہوتے ہیں،ابوموسیٰ نے کتابتہً حسن بن احمد سے،انہوں نے احمد بن عبداللہ سے،انہوں نے محمدبن احمدبن حمدان سے،انہوں نے حسن بن سفیان سے ( ح )احمدسے منقول ہے کہ انہوں نے قاضی ابواحمدمحمدبن احمدبن ابراہیم سے،انہوں نے حسین بن احمدبن فضل باہلی سے، ان دونوں نے قتیبہ سے،انہوں نےلیث بن سعدسے،انہوں نے دویدبن نافع سے روایت کی کہ میں نے ابومنصور!کاش تم میں غصہ نہ ہوتا،انہوں نے کہا،کیامیری ...

ابومنظور رضی اللہ عنہ

ابومنظور،ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے،اورابومنظورسے روایت کی،کہ جب حضورِاکرم نے خیبر فتح کیاتوخچروں اورسیاہ گدھوں کی چارجوڑیاں بھی مالِ غنیمت میں شامل تھیں،حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گدے سے اس کا نام پوچھاتواس نے یزیدبن شہاب بتایا،تویوں یہ حدیث بہ عنوان مخاطبتہ الحمار بیان کی اورحضور نے اس کا نام یعفوررکھ دیا،آپ اس پر سوارہوتے تھے،اورابوموسیٰ نے اسے تفصیل سے بیان کیاہے،اورآخر میں لکھاہےکہ یہ حدیث ہرلحاظ سے ...