سیّدنا فاکہ ابن سکن رضی اللہ عنہ
بن زید بن خنسأ بن کعب بن عبیدبن عدی بن غنم بن کعب بن سلمہ انصاری سلمی۔بدر کے بعد تمام مشاہد میں شریک رہےاوررسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کی حراست کیاکرتے تھے۔یہ ابن کلبی کاقول ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...
بن زید بن خنسأ بن کعب بن عبیدبن عدی بن غنم بن کعب بن سلمہ انصاری سلمی۔بدر کے بعد تمام مشاہد میں شریک رہےاوررسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کی حراست کیاکرتے تھے۔یہ ابن کلبی کاقول ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...
بن عنان بن خطمہ۔انصاری اوسی خطمی۔کنیت ان کی ابوعقبہ تھی یہ عبدالرحمن بن سعید بن فاکہ کے داداتھے۔ان سے عمارہ بن خزیمہ نے روایت کیاہے۔ہمیں ابویاسر بن ابی حبہ نے اپنی سند کے ساتھ عبداللہ بن احمد سے نقل کرکے خبردی وہ کہتےتھےمجھ سے نصربن علی نے بیان کیا وہ کہتےتھے ہم سے یوسف بن خالد نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے ابوجعفرخطمی نے عبدالرحمن بن عقبہ بن فاکہ بن سعد سے انھون نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے دادافاکہ بن سعدسے جو صحابی تھےروایت کرکے بیان کی...
ان کاذکراس حدیث میں ہے جوایوب نےنافع سے انھوں نےابن عمرسے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھےایک چورنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایاگیاحضرت نے اس کا ہاتھ کٹوادیاوہ شخص مسافرتھا کوئی اس کا عزیز مدینہ میں نہ تھا اورزمانہ سخت سردی کا تھاپس ایک شخص اٹھے جن کا نام فاتک تھا انھوں نے ایک خیمہ اس کے لیے کھڑاکردیااورکچھ آگ سلگادی نبی صلی اللہ علیہ وسلم جو شب کو باہر نکلے توآپ نے دیکھا کہ آگ جل رہی ہے آپ نے پوچھا کہ یہ کیاہےکسی نے کہاکہ یارسول اللہ وہ ...
خطمی۔حلیس بن عمروبن قیس نے بنت رفاعہ سے اورایک روایت میں ہے کہ خود رفاعہ سے اورانھوں نے اپنے دادافاتک بن عمروخطمی سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےمیں نے نظربد کی ایک جھاڑ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کوسنائی آپ نے مجھے اس کی اجازت دی اورمیرےلیے برکت کی دعافرمائی وہ جھاڑیہ تھی۔۱؎بسم اللہ وباللہ اعیذک باللہ من شرماذرأوبرأومن شرمااعتریت واعتراک واللہ ربی شفاک واعیذک باللہ من شرملقح ومحبل یہ حدیث اس حدیث کے مشابہ ہے جس کوفدیک بن عمرونے روایت کیا...
بن واہب عنسی ۔رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں اسلام لے آئےتھے یہ وثیمہ کا قول ہے۔اس کو ابن دباغ نے ابوعمرپر استدرک کرنے کے لیے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...
بن نافذبن قیس بن صہیب بن اصرم بن حججبا بن کلفہ بن عوف بن عمروبن عوف بن مالک بن اوس انصاری اوسی عمری۔کنیت ان کی ابومحمد ہے ان کا سب سے پہلاغزوہ احد ہے اوراس کے بعد کے تمام مشاہد میں شریک رہے۔ان لوگوں میں تھے جنھوں نےبیعتہ الرضوان کی تھی۔بعد اس کے یہ شام چلے گئے تھےاورفتح مصر میں شریک تھےشام ہی میں رہتےتھے۔حضرت معاویہ جب صفین میں جانے لگے توان کودمشق کا قاضی بناگئےتھےاوران سے کہہ گئے تھے کہ اس سے مقصود تمہیں فائد پہنچانانہیں ہے بلکہ میں تمھا...
رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام تھے۔اہل یمن سے ہیں۔اس کو جعفر نے بیان کیاہے اور انھوں نے ایک مقام پر یہ بھی بیان کیاہے کہ یہ شام میں فروکش تھے۔ابوبکر بن جریر نے ان کو رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے غلاموں میں ذکرکیاہے۔بعض لوگوں کا بیان ہے کہ ان کی وفات شام میں ہوئی۔ان کا تذکرہ ابوعمراورابوموسیٰ نے لکھاہے۔ابوعمرنے کہاہے کہ میں ان کاحال اس سے زیادہ کچھ نہیں جانتا۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...
خزاعی۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایاتھا۔بخاری نے ان کوذکرکیاہے۔یہ جعفر مستغفری کا قول ہے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے مختصرلکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...
۔اسمأ بن حارثہ کے بھائی ہیں۔ان کی حدیث عبدالرحمن بن حرملہ نے روایت کی ہے۔ان کے صحابی ہونے میں اختلاف ہے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے مختصر لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...
ثم الظفری۔ادریس بن محمد بن انس بن فضالہ کے داداہیں۔ادریس نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے داداسےانھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک حدیث روایت کی ہے۔یہ جعفرکاقول ہے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...