سیّدنا عمرو ابن ابی عمرو رضی اللہ عنہ
عجلانی کنیت ان کی ابوعبدالرحمن تھی اوربعض نے ابوعبداللہ بیان کی ہے۔ان کی حدیث ان کے بیٹے عبداللہ سے مروی ہے عبداللہ بن نافع نے اپنے باپ سے روایت کیاہے کہ عبدالرحمن بن عمروعجلانی نے اپنے والد سے روایت کرکے یہ حدیث سنائی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پائخانہ یاپیشاب کے لیے قبلہ رخ بیٹھنے کو منع فرمایاہے اوراس کو ایک جماعت نے ایوب سے انھوں نے نافع سے روایت کیاہے کہ انھوں نے کہامیں نے ایک شخص کوسناکہ ابن عمرکواپنے والد سے وہ رسول خد...