ضیائے صحابہ کرام  

سیّدنا عمرو ابن عامر رضی اللہ عنہ

   بن مالک بن خنساء بن مبذول بن عمروبن غنم بن مازن بن نجارانصاری خزرجی مازنی کنیت ان کی ابوداؤد تھی۔محمدبن یحییٰ ذبلی نے ان کا نسب بیان کیاہے اورکہاہے کہ بدرمیں شریک تھے۔ ابن اسحاق نے کہاہے کہ نام ان کاعمیرتھاان سے مروی ہے کہ انھوں نے کہاغزوۂ بدرمیں ایک مشرک کے پیچھے اس کے قتل کرنے کے لیےچلا یکایک قبل اس کے کہ میری تلوار اس تک پہنچے اس کاسر گرگیاتومیں نے سمجھ لیاکہ اس کو میرے سوا کسی اورنے قتل کیاہے۔ان کاتذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لک...

سیّدنا عوف ابن نعمان رضی اللہ عنہ

   شیبانی۔انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کازمانہ پایاتھا۔عوام بن حوشب نے لہب بن ابی الخندق سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےعوف بن نعمان نے زمانہ جاہلیت میں کہاتھاکہ مجھے پیاسا مر جاناپسند ہے بہ نسبت اس کے کہ میں وعدہ خلافی کروں۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عوف ابن مالک رضی اللہ عنہ

   بن ابی عوف اشجعی۔کنیت ان کی ابوعبدالرحمن تھی اوربعض لوگ کہتےہیں ابو حماد اور بقول بعض ابوعمر۔سب سے پہلاغزوہ جس میں یہ شریک ہوئے خیبرتھا۔فتح مکہ کےدن قبیلہ اشجع کا جھنڈاانھیں کے ہاتھ میں تھاانھوں نے شام کی سکونت اختیارکرلی تھی ان سے منجملہ صحابہ کے حضرت ابوایوب انصاری اورحضرت ابوہریرہ اورمقدام بن معدیکرب نے اورمنجملہ تابعین کے ابو مسلم اورابوادریس خولانی اورجبیربن نضیر وغیرہم نے روایت کی ہے ۔مصرمیں بھی گئےتھے۔ہمیں ابواسحاق یعنی ابراہی...

سیّدنا عوف ابن قعقاع رضی اللہ عنہ

   بن معبد بن زرارہ بن عبدس بن زیدبن عبداللہ بن دارم بن مالک بن زید مناہ بن تمیم۔ تمیمی دارمی۔ان کا شماربصرہ کے اعراب میں ہے۔اپنے والد کے ہمراہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور حاضرہوئےتھے ۔محمودبن زید بن قیس بن عوف بن قعقاع نے اپنے والد سے انھوں نے ان کےداداعوف سےروایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے میرے والد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں گئے تھےاورمیں بہت کم سن تھااپنے والد کے ہمراہ تھاحضرت نے ہرشخص کودودو چادریں دلوائیں اور مجھے ایک چادردلوائ...

سیّدنا عوف ابن سلمہ بن سلامہرضی اللہ عنہ

   بن وقش۔انصاری۔بعض لوگوں کابیان ہے کہ ان کی کنیت ابوسلمہ تھی۔ان سے ان کے بیٹے سلمہ نے روایت کی ہے۔ہمیں ابوالفرج بن ابی الرجاء نے کتابتہً اپنی سند کے ساتھ ابن ابی عاصم سے روایت کرکے خبردی وہ کہتےتھے ہم سے وحیم نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے محمد بن اسمعیل بن ابی فدیک نے ابراہیم بن اسمعیل بن ابی حبیبہ اشہلی سے انھوں نے عوف بن سلمہ بن عوف سے انھون نے اپنے والد سے انھوں نے ان کےداداسے روایت کرکےبیان کیاکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایایاالل...

سیّدنا عوف ابن سراقہ رضی اللہ عنہ

   ضمری۔جعبل بن سراقہ کے بھائی ہیں ۔دونوں بھائی صحابی ہیں۔عبدالواحد بن عوف بن سراقہ نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے سنان بن سلمہ کے خود انھیں کے ہاتھ سے تلوار لگ گئی اوروہ مرگئے تورسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی دیت نہیں دلائی اورمیرے بھائی جعبل بن سراقہ کی آنکھ قریظہ کی لڑائی میں جاتی رہی اس کی دیت بھی آپ نے نہیں دلائی۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عوف ابن ربیع رضی اللہ عنہ

   بن جاریہ بن ساعدہ بن خزیمہ بن نصربن قعین بن حارث بن ثعلبہ بن دودان بن اسد بن خزیمہ ملقب بہ ذوالخیار نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں حاضرہوئےتھےاورمقام رقہ میں فروکش تھےان کی اولاد نہیں تھی۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہےاورابونعیم نے بیان کیاہے کہ بعض متاخرین نے ان کا تذکرہ علی بن احمد حرانی سے انھوں نے محمود ابن محمد اویب سے نقل کیاہے اوراس سے زیادہ ان کا کچھ حال نہیں بیان کیا۔ابوعروبہ نے اورابوعلی بن سعید نے تاریخ جزریی...