عبداللہ ناصحی
عبد اللہ بن حسین ناصحی: امام کبیر فقیہ بے نظیر شیخ حنفیہ ثقہ تھے۔فقہ قاضی ابی الہیثم عتبہ تلمیذ قاضی الحرمین سے پڑھی اور آپ سے آپ کے بیٹے محمد ناصحی نے تفہ کیا۔آپ بغداد میں حج کر کے ۴۱۲ھ میں تشریف لائے اور مدت تک تدریس و افتاء میں مصروف رہے اور بخارا میں سلطان محمود سبکتگین کے عہد میں قاضی القضاۃ مقرر ہوئے اور ۴۴۷ھ میں وفات پائی۔آپ کی تصانیف میں سے کتاب تہذیب ادب القضاء معروف ہے۔ناصح آپ کے ...