علی بنداریزدی
علی بن دار یزدی: ابو القاسم کنیت تھی اور قاضی القضاۃ کے خطاب سے پکارے جاتے تھے۔مسکن آپ کا شہر یزد تھا جو علاقۂ شیراز میں ما بین اصفہان و کرمان کے واقع ہے،آپ جمال الدین مطہر یزدی صاحب تہذیب شرح جامع صغیر کے پڑدادا تھے۔علوم،ابی جعفر قاضی نسفی شاگرد جصاص احمد رازی سے حاصل کیے اور جامع صغیر کی شرح تصنیف کی جس سے اکثر صاحب تہذیب نے نقل کی۔ (حدائق الحنفیہ)...