محمد بن علی دامغانی
محمد بن علی بن محمد بن حسین بن عبد الملک بن عبد الوہاب بن حسویہ الدامعانی: دمغانی میں ۳۹۸ھ میں پیدا ہوئے۔کنیت ابو عبد اللہ تھی،اپنے زمانہ کے امام فاضل فقیہ کامل محدث جید وافرالفضل سدیدالراے اور قاضی القضاۃ کے خطاب سے مشہور تھے۔عقیلی نے کہا ہے کہ مشائخین میں آپ کوہ بلند اور جبل محکم تھے۔آپ کے وقت میں امام ابو حنیفہ کے مذہب کی ریاست آپ پر منتہی ہوئی،فقہ آپ نے حسن بن علی صمیری شاگرد ابی ب...