شمس الائمہ سرخسی
محمد بن احمد بن ابی سہل[1] سرخسی: ابو بکر کنیت اور شمس الائمہ سرخسی سے ملقب تھے۔۴۰۰ھ میں پیدا ہوئے،اپنے زمانہ کے امام،علامہ،حجت،متکلم،مناظر، اصولی،فقیہ،محدث،مجتہد تھے،ابن کمال پاشا نے آپ کو طبقہ مجتہدین فی المسائل میں سے شمار کیا ہے۔پہلے اپنے باپ کے ساتھ واسطے تجارت کے بغداد میں آئے پھر شمس الائمہ حلوائی کی صحبت اختیار کی اور ان سےعلوم پڑھے اور یہاں تک ان سے اخراج کیا کہ یگانۂ زمانہ ہو...