مولانا محمد کشو کاشمیری
مولانا محمد محسن کشو کاشمیر: جامع علوم نقلیہ و عقلیہ تھے۔مولانا محمد امین کافی اور دیگر فضلاء سے علوم حاصل کر کے تھوری سی مدت میں اپنے اقران سے فائق ہوگئے خصوصاً علم معقولات میں اعلیٰ مہارت حاصل کی،آپ کے درس میں عجب فیض تھا،شاذ ونادر کوئی بے بہرہ رہا ہوگا،اکثر کتب خصوصاً ہدایہ و مطول پر حواشی اور تعلیقات لکھے۔اخوند ملانازک سے علوم باطنی حاصل کیے۔صاحبِ تاریخ اعظمی لکھتے ہیں کہ آج...