علمائے احناف  

شیخ عارف حبیب اللہ

                شیخ عارف حبیب اللہ قنوجی: فقیہ فاضل،صوفی کامل،جامع علوم عقلیہ و نقلیہ تھے،علوم درسیہ وظاہر یہ کو بہ تمام وکمال حاصل کر کے شاہ عبد الجلیل الہ آبادی سے سلوک و صوف میں اشتغال کیا اور جب اس علم میں بھی منتہیٰ ہوئے تو اپنے آپ کو درس اور ارشاد خلق کے لیے وقف کردیا۔جواہر خمسہ اور تذکرۃ الاولیاء اور سیر میں روضۃ النبی اور انیس العارفین اور فقہ میں کتاب فاضل تصنیف فرمائیں۔وفات آپ ...

شیخ علی اصغر

                شیخ علی اصغر بن شیخ عبد الصمد قنوجی بکری کرمانی اولاد شیخ عماد الدین کرمانی صاحب فصول عمادیہ: فقہ،حدیث،تفسیر،صرف،نحو،منطق،معانی میں وحید العصر، فرید الدہر،تصوف و سلوک میں امامِ وقت تھے۔۱۰۵۱؁ھ میں پیدا ہوئے، علوم درسیہ متداولہ سید علامہ محمد قنوجی سے اخذ کیے اور متوسطات و مطولات کو حلقہ درس سید عصمۃ اللہ سہارنپوری میں تمام کیا اور تحصیل کی دستار شیخ کامل ملا محمد زمان کا ک...

حافظ امان اللہ بنارسی

                حافظ امان اللہ بن نور اللہ بن حسین بنارسی: منقول و معقول میں ماہر اور فروع واصول میں متجر قرآن کے حافظ تھے،شاہ عالمگیر کی طرف سے صدارت لکھنؤ پر مقرر ہوئے۔ان دنوں میں قاضی محب اللہ بھی وہاں قاضی تھے جس سے آپ کے اور ان کے درمیان اکثر مباحثے و مناظرے جاری رہتے تھے۔آپ نے اصولِ فقہ میں کتاب مفسر نام تصنیف کی اور خود ہی اس کی شرح محکم الاصول نام لکھی۔علاوہ ان کے حاشیہ تفسیر بیض...

ملا محمد اشرف نٹنو

                ملا محمد اشرف نٹنو خلف خواجہ محمد طیب: آپ احفاد مولانا علامہ خواجہ حیدر میں سے بڑے ڈکی،جید طبع،مستقیم مزاج،عالم فاضل تھے،اپنے بزرگوں سے کمالات حاصل کر کے مولانا محمد محسن کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان سے علوم فقہ وغیرہ حاصل کر کے  بڑے متجر ہوئے اور تصنیفات رائقہ علم قراءت اور رد شیعہ اور بعض فنون میں مثل جواہر الحکم وغیرہ کے تصنیف کیں اور اکثر تصانیف میں مجاولہ اور بل...

میرا یوب بخاری

            میرایوب بخاری: بخارا کے فضلائے نامدار اور فقہائے یگانۂ روزگار میں سے تھے،جو اوائل عہد شاہ فرخ سیر میں کاشمیر میں وارد ہوکر تدریس علوم دینی اور اتباع سنت نبوی میں مشغول ہوئے،اور ۱۱۳۰؁ھ میں وفات پائی اور کوسہ پورہ میں مدفون ہوئے۔ (حدائق الحنفیہ)...

شیخ احمد صاحب تفسیر احمدی

                شیخ احمد المعروف [1]بہ  ملاجیون صدیقی امیٹھوی: فقیہ،محدث،اصولی، جامع معقول و منقول،علامۂ وقت،فہامہ دہر اور اورنگ زیب عالمگیر کے استاد صاحبِ فتوےٰ تھے۔آپ کا نسب حضرت ابو بکر صدیق خلیفۂ اول کی طرف منتہیٰ ہوتا ہے۔آپ قصبۂ امیٹھی میں جو مضافات لکھنؤ سے ہے،پیدا ہوئے،سات سال کی عمر میں قرآن حفظ کیا،پھر اطراف و اکناف کے علماء وفضلاء سے تلمذ کیا۔آپ بڑے صاحبِ حافطہ تھے،کتابوں ...

قاضی حیدر المخاطب بہ قاضی خاں

                قاضی حیدر المخاطب بہ قاضی خان: کاشمیر کے علمائے متجر اور فقہائے نامدار میں سے تھے،علم مولانا عبد الرشید زر گر سے حاصل کیا جب جملہ علوم و مختلف فنون میں کمالیت کو پہنچ گئے تو بسبب تنگی معاش کے وطن کو چھوڑ کر عالمگیر کے لشکر میں آئے اور سیادت خاں صدر الصدور سے آشنائی پیدا کر کے بادشاہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بادشاہ کی شفقت سے شہزادوں کی تعلیم پر مامور ہوئے،بعد چندے دہلی ک...

سیّد قطب الدین شمس آبادی

              سید قطب الدین شمس آبادی: قطب العلماء اور مدار الفضلاء تھے۔ اصل میں آپ سادات امیٹھی سے تھے جو پورب میں واقع ہے جہاں سے آپ شمس آباد متعلقہ قنوج میں آکر سکونت پذیر ہوئے۔علوم ملا قطب الدین وغیرہ اساتذہ عصر سے حاصل کیے اور اخیر عمر تک تدریس میں  مشغول رہے۔آپ سے خلق کثیر نے تلمذ کیا۔آپ باوجود یکہ ایسے تنگدست تھے کہ گھر میں آگ تک روشن کرنے کی دستگاہ نہ رکھتے تھے مگر بڑے قانع تھے ا...

شیخ جان محمد لاہوری

                شیخ جان محمد لاہوری: شریعت و فقہ حدیث میں عالم کامل اور طریقت و معرفتہ میں مقتدائے زمانہ تھے اور لاہور کے محلہ پرویز آباد میں جس کی آبادی شہر سے باہر تھی،رہتے تھے،صغر سنی میں شیک عبد الحمید خلیفہ شیخ اسمٰعیل المعروف بہ میاں کلاں لاہور سے تحصیل علوم میں مشغول ہوئے۔ایک دن ہمراہ استاد کے میاں صاحب موصوف کی خدمت میں حاضر ہوئے،میاں صاحب نے آپ کی طرف دیکھ کر فرمایا کہ اے لڑکے ا...

مولانا عنایت اللہ شال کاشمیری

                مولانا عنایت اللہ شال کاشمیری: بڑے عالم فاضل،محدث،متقی،متورع، جامع کمالاتِ ظاہریہ وباطنیہ تھے،علوم و فنون مولوی ابو الفتح اور مولانا عبد الرشید زرگراور فرزندان خواجہ حیدر چرخی سے حاصل کیے اور خدا کے فضل سے تھوڑی سی مدت میں اپنے وقت کے علماء و فضلاء سے گوئے سبقت و فوقیت لے گئے، علم  فقہ وحدیث اور اس کے طرق اانید خصوصاً درس صحیح بخاری میں نظیر نہیں رکھتے تھے۔ کہتے ہیں ...