علمائے احناف  

حاجی عبد الولی طرخانی

                حاجی عبد الولی طرخانی: عالم فاضل،محدثِ کامل تھے۔اپنے وطن طرخان واقع بلاد ترکستان سے مکہ معظمہ میں گئے اور بعد ادائے حج کے مدینہ منورہ میں پہنچے اور وہاں مدرسہ دار الشفاء میں حلقہ درس شیخ ابو الحسن سندی میں داخل ہوکر روایت کتب حدیث و تفسیر کی اجازت حاصل کی اور وہاں سے مراجعت فرماکر کاشمیر میں آئے اور تتمۃ الحواشی ملا یوسف کو سچ کو بطور تحفہ کے شیخ الاسلام مولاناقوام الدین ...

ملا نظام الدین سہالوی

                ملا نظام[1]الدین بن ملا قطب الدین سہالوی: فاضلِ جید،عارف فنون رسمیہ،ماہر علوم نقلیہ و عقلیہ،فقیہ اصولی تھے،علوم شیخ غلام نقشبند لکھنوی وغیرہ سے حاصل کیے اور لکھنؤ میں اقامت اختیار کر کے تدریس و تالیف میں مشغل ہوئے یہاں تک کہ  پورب میں ریاست علم کی آپ پر منتہیٰ ہوئی۔شیخ عبد الرزاق بانسوی متوفی ۱۱۲۶؁ھ سے بیعت کی اور سید اسمٰعیل بلگرامی متوفی ۱۱۶۴؁ھ سے نصوصِ کثیرہ اخذ ک...

  نور الدین بن شیخ محمد صالح

              نور الدین بن شیخ محمد صالح احمد آبادی: فقیہ،محدث،مفسر،علامۂ زمانہ، فہامۂ یگانہ،وحید العصر،فرید الدہر،جامع منقول ومعقول،حاوی فروع واصول، بحرِ ذخار علوم،صاحبِ تصانیف کثیرہ تھے،احمد آباد میں ۱۰۶۴؁ھ[1]میں پیدا ہوئے۔ ملا احمد سلیمانی اور ملّا فرید الدین احمد آبادی سے تلمذ کیا یہاں تک کہ سر آمد باب دانش ہوئے۔۱۱۴۳؁ھ میں حرمین شریفین کی زیارت حاصل کی اور دوسرے مراجعت کر کے حضرتِ محبوب ع...

مولوی محمد زین الدین رانیوری

                مولوی محمد زین الدین رانیونی[1]ابن خواجہ عبد اللطیف: عالم فاضل،مدقق کامل،ذکی فہیم،سخی تھے،علاوہ فضیلت علمی کے عالی نسب و حسب اور صلاح و تقوی میں آراستگی تمام اور شعروسخن و فصاحت میں اقران سے گوئے سبقت لے گئے تھے،امور معاش میں بڑے محتاط تھے،باون سال کی عمر میں ۱۱۵۵؁ھ میں وفات پائی۔ آپ کی نماز جنازہ پر تقریباًبیس ہزار آدمی جمع ہوئے تھے۔مزار فائض الانوار آپ کا محلہ رانیواری ...

میر عبدالوہاب منور آبادی  

              میر عبد الوہاب منور آبادی ابن میر ہاشم: عالم فاضل،فقیہ کامل،متورع و متقی تھے،شغل آیت و حدیث میں عمر بسر کر کے اسی سال سے زیادہ کی عمر میں ۱۱۵۳؁ھ[1]میں وفات پائی۔   1۔ ۱۱۵۲۔(تذکرہ العلماء)(مرتب) (حدائق الحنفیہ)   ...

ابراہیم بن سفر غزی 

              ابراہیم بن محمد سفر المعروف بہ ابن سفر غزی: عالم فاضل،فقیہ کامل، شیخ صوفی تھے،قصبۂ غزۂ میں پیدا ہوئے،قاہرہ میں جاکر سید علی الضریر وغیرہ سے فقہ پڑھی اور پندرہ سال کی عمر میں بڑا ملکہ حاصل کیا پھر غزہ میں مراجعت کی اور یہاں شیخ مصطفیٰ بن کمال الدین صدیقی دمشقی کی صحبت میں رہ کر علوم ظاہری و باطنی کی تکمیل کی اور تدریس وافادہ مخلوق میں مشغول رہ کر استسقاء کے مرض سے ۱۱۵۲؁ھ میں وفات...

شیخ محمد فاضل

                شیخ[1]محمد فاضل قادری مجددی بٹالوی:پنجاب کے علمائے اجلہ اور فضلائے کبریٰ میں سے شریعت و طریقت میں ایسا قدم راسخ رکھتے تھے کہ کسی کو علمائے عہد اور مشائخ وقت سے آپ کے قول و فعل پر جائے نکتہ چینی نہ تھی،تمام عمر تدریس اور تعلیم طالبان علم اور حق میں بسر کی اور ہزار ہا خلقت آپ کے وسیلہ سے کمالات ظاہری و باطنی کو پہنچی۔یہ بات ثبوت کو پہنچی ہے کہ جب آپ بٹالہ میں خانقاہ کی عمار...

مولوی امان اللہ شہید  

            شیخ الاسلام مولوی[1] امان اللہ بن مولوی خیر الدین: عالمِ فاضل،متورع کامل،خلیق شفیق تھے۔صغر سنی میں تحصیل علوم میں مشغول ہوئے اور تھوری مدت میں علوم معقول و منقول میں مہارت کامل حاصل کر کے محسودِ اقران و معاصرین ہوئے۔تصانیف رائقہ اور تعلیقات فائفہ کیں،باوجود ان اوصاف کے ورع و تقوےٰ کی طرف میل کلی رکھتے اور حسن اخلاق اور عموم اشفاق سے آشنا بیگانہ کو قید کرلیتے تھے،عین گرمی ہنگامہ تدریس م...

  سیّد طفیل محمد بلگرامی

              سید طفیل محمد بن سید شرک اللہ حسینی اترولی بلگرامی: عالمِ فاضل،عارف کامل،فقیہ،ادیب،جامع علوم درسیہ نقلیہ وعقلیہ تھے،ساتویں ماہ ذی الحجہ ۱۰۷۳؁ھ میں قصبہ اترولی توابع آگرہ میں پیدا ہوئے اور اپنے چچا سید احسن اللہ کے ساتھ دہلی کو تشریف لے گئے جہاں آپ نے سید حسین الملقب بہ رسول نما سے میزان الصرف پڑھنا شروع کی پھر شرح ملا جامی تک اپنے چچامذکور سے پڑھا پھر بلگرام میں آکر سید مربی متو...

مولانا ابو الفتح کانی  

              مولانا ابو الفتح کانی: عالمِ  عامل،عارف کامل،متبع السنۃ،قامع  البدعۃ، مرید شیخ محمد چشتی و شیخ محمد مراد منو نقشبندی کے تھے،عمر نہایت افادہ و افاضہ اور احتیاط وحسن سلوک میں بسر کر کے ۱۱۴۹؁ھ میں وفات پائی۔ (حدائق الحنفیہ)...