متفرق صحابہ کرام  

(سیدنا) جبیر (رضی اللہ عنہ)

  ابن حیہ ثقفی۔ ابو موسی نے کہا ہے کہ علی بن سعید عسکری نے ابواب میں ان کا ذکر کیا ہے اور ابوبکر بن ابی علی نے اور یحیی نے بھی ان کی متابعت کی ہے۔ یہ تابعی ہیں صحابہ سے رویت کرتے ہیں۔ جریر بن عازم نے حمید طویل سے انھوں نے جبیر بن حیہ ثقفی سے روایت کی ہے ہ وہ کہتے تھے نبی ﷺ جب اپنی کسی صاحبزادی کا نکاح کرنا چاہتے تھے تو ان کے پردے میں جاکے بیٹھ جاتے تھے اور فرماتے تھے کہ فلاںشخص (٭مطلب یہ ہے کہ آنحضرت علیہ السلام نے بغیر استمزاج کے اپنی صاحبز...

(سیدنا) جبیر (رضی اللہ عنہ)

ابن حویرث بن نفید بن عبد بن قصی بن کلاب۔ ابن شاہیں وغیرہ نے ان کا ذکر لکھا ہے انھوں نے نبیﷺکا زمانہ پایا تھا مگر نہ آپ کو دیکھا اور نہ اپ سے کوئی رویت کی۔ ہاں بواسطہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے نبی ﷺ سے رویت کی ہے آپ نے فرمایا میرے گھر اور میرے منبرک ے درمیان میں ایک باغ ہے جنتکے باغوں میں سے۔ ان سے سعید بن عبدالرحمن ابن یربوع نے رویتکی ہے۔ اور عروہ بن زبیر نے ان کا ذکر کیا ہے اور انوھں نے ان کا نام حبیب بتایا ہے۔ انکے والد حویرث فتح مکہکے دن (بح...

(سیدنا) جابر (رضی اللہ عنہ)

  ابن عوف۔ کنیت ان کی ابو اوس ثقفی ہے۔ ابو عثمان یعنی سعید بن یعوب سراج قرشی نے افراد میں ان کا تذکرہ لکھا ہے ان سے ابن مندویہ نے نقل کیا ہے۔ حماد بن سلمہنے یعلی بن عطاء سے انھوں نے اپنے والد سے انھوںنے اوس بن ابی اوس سے انھوںنے ان کے والد سے جن کا نام جابر تھا روایت کی ہے کہ نبی ﷺ نے نماز پڑھی اور (وضو میں) اپنے دونوں پیروں (٭یا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ پیروں پر گرد و غبار تھا اس کو پونچھ کر صاف فرمایا یا یہ کہ موزے پہنے ہوئے تھے ان پر مسح کی...

(سیدنا) جابر (رضی اللہ عنہ)

    ابن عمیر انصاری۔ انکا صحابی ہونا ثابت ہے۔ انکا شمار اہل مدینہ میں ہے۔ ان سے عطاء بن ابی رباح نے رویت کی ہے۔ ہمیں محمد بن عمر مدینی نے کتابۃ خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں قاضی ابو احمد نے اور حبیب بن حسن نے اور محمدبن جنبش نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں خلف بن عمرو عکبری نے خبر دی وہ کہتے تھے میں معافی بن سلیمان نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں موسی بن اعین نے ابو عبدالرحیم نے یعنی خالد بن یزید سے انھوں نے عبدالرحیم زہری سے انھوں نے عطا سے نقل کر کے...

(سیدنا) جابر (رضی اللہ عنہ)

۔   ابن عتیک اور بعض لوگ کہتے ہیں ان کا نام جبر بن عتیک بن قیس بن حارث بن ہشیہ بن حارث بن امیہ بن زید بن معاویہ ابن مالک بن عمرو بن عوف بن مالک بن اوس انصاری اوسی۔ بنی معاویہ میں سے ہیں یہ ابن اسحاق کا قول ہے کلبی نے ان کا نسب ایسا ہی بیان کیا ہے صرف یہ کہ انھوںنے پہلے حارث کو اور زید کو (منسب سے) ساقط کر دیا ہے۔ یہ جابر بدر میں اور تمام غزوات میں رسول خدا ھ کے ہمراہ شریک تھے۔ کنیت ان کی ابو عبداللہ ہے اور ابن مندہ نے کہا ہے کہ کنیت ان کی اب...

(سیدنا) جابر (رضی اللہ عنہ)

    ابن عبداللہ بن عمرو بن حرام بن کعب بن غنم بن کعب بن سلمہ یہ جابر اور وہ جابر جنکا ذکر ان سے پہلے ہوا غنم بن کعب میں جاکے مل جاتے ہیں یہ دونوں انصاری ہیں سلمی ہیں بعض لوگوں نے ان کے نسب میں اور کچھ بھی بیان کیا ہے مگر یہی زیادہ مشہور ہے ان کی والدہ نسیبہ بنت عقبہ بن عدی بن سنان بن نابی بن زید بن حرام بن کعب بن غنم۔ ان کی والدہ اور ان کے والد حرام میں جاکے مل جاتے ہیں۔ ان کی کنیت ابو عبداللہ ہے اور بعض لوگ کہتے ہیں ابو عبدالرحمن مگر پ...

(سیدنا) جابر (رضی اللہ عنہ)

  ابن عبداللہ بن رباب بن نعمان بن سنان بن عبید بن عدی بن غم بن کعب بن سلمہ انصاری سلمی۔ بدر میں ور احد میں اور خندق میں اور تمام مساہد میں رسول خدا ﷺ کے ہمراہ شریک رہے۔ بیعت عقبہ اولے میں انصار میں سب سے اول جو اسلام لایا وہ یہی ہیں۔ محدم بن اسحاق نے کہا ہے جس کی خبر ہمیں عبید اللہ بن احمد بن علی بغدادی نے اپنی سند سے یونس بن بکیر تک دی وہ محمد بن اسحاق سے راوی ہیں کہ انھوں نے کہا مجھ سے عاصم بن عمر بن قتادہ نے اپنی قوم کے چند بوڑھوں سے نقل ...

(سیدنا) جابر ابن عبداللہ (رضی اللہ عنہ)

     راسبی۔ یہ صحابی ہیں ان سے ابو شداد نے روایت کی ہے صالح بن محمد جزرہ نے بیان کیا ہے کہ یہ راسبی ہیں بصرہ میں رہتے تھے۔ ابو نعیم نے کہا ہے کہ میں انھیں جابر بن عبداللہ انصاری سلمی سمجھتا ہوں۔ ابو شداد نے جابر بن عبداللہ راسبی سے انھوں نے نبی ﷺ سے روایت کی ہے کہ آ پ نے فرمایا جو شخص اپنے قاتل کا قصور معاف کر دے اور ہمارا حق ادا کرتا رہے اور ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ قل ھو اللہ احد پڑھتا رہے (اسے قیامت میں اختیار دیا جائے گا کہ) ...

(سیدنا) جابر (رضی اللہ عنہ)

  ابن ظالم بن جاریہ بن غیاث بن ابی حارثہ بن جدی بن تدول بن بحر بن عتود بن عنین بن سلامان بن قعل بن عمرو بن غوث بن طی طائی ثم البحتری۔ طبری نے ان کا تذکرہ ان لوگوں میں کیا ہے جو نبی ھ کے حضور میں قبیلہ طے کے ورد میں آئے تھے انھوں نے کہا کہ رسول خدا ﷺ نے ان کے لئے ایک تحریر لکھ دی تھی جو ان کے خاندان میں موجود ہے۔ بحر جس کی طرف یہ منسوب ہیں وہی بطن ہے جس سے ابو عبادہ بحتری شاعر ہیں۔ ان کا تذکرہ ابو عمر نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...