(سیدنا) جابر (رضی اللہ عنہ)
ابن طارق بن عوف۔ بعض لوگ ان کو جابر بن عوف بن طارق احمسی کہتے ہیں۔ کنیت ان کی ابو حکیم بنی اخمس بن غوث ابن انمار سے ہیں جو بحیلہ کا ایک بطن ہے۔ بالاخر کوفہ کی سکونت اختیار کر لی تھی صحابی ہیں۔ ابن سعد نے کہا ہے کہ جو صحابہ کوفہ میں رہتے تھے ان میں جابر بن طارق بھی تھے جن کی کنیت ابو حکیم تھی۔ ہمیں عبدالوہاب بن ابی حبہ نے اپنی سند ے عبداللہ بن احمد تک خبر دی وہ کہتے تھے مجھ سے میرے والد نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہمیں سفیان بن عینیہ نے ...