سیدنا) انس (رضی اللہ عنہ)
بن ابی مرتذ غنوی انصاری۔ کنیت ان کی ابو یزیہ۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ایسا ہی لکھا ہے۔ مگر یہ انصاری نہیں ہیں غنوی ہیں حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ سے اور ان سے حلف کی دوستی تھی۔ ابو مرتذ کا نام کناز بن حصین بن یربوع بن طریف بن خرشہ بن عبید بن سعد بن عوف بن کعب بن جلان بن غنم بن غنی بن اعصر بن سعد بن قیس غیلان بن مضر ہے۔ اور اعصر کا نام منبہ ہے ان کا لقب دغان ہے لوگ کہتے ہیں کہ باہلہ اور غنی یہ دونوں دخان کے بیٹے تھے۔ ان کو دخان اس سبب ...