سیدنا) اسامہ (رضی اللہ عنہ)
ابن شریک ثعلبی۔ قبیلہ بنی ثعلبہ بن یربوع سے یہ ابو نعیم کا قول ہے۔ اور ابو عمر کہتے ہیں کہ قبیلہ بنی تعلبہ سے ابن مندہ کہتے ہیں کہ ذیبانی غطفانی ہیں قبیلہ بنی ثعلبہ بن بکر سے ہمیں ابو الفضل خطیب نے اپنی اسناد کے ساتھ ابودائود طیالسی تک خبر دی وہ کہتے تھے ہم سے شعبہ اور مسعودی نے زیاد بن علاقہ سے نقل کیا وہ کہتے تھے میں نے حضرت اسامہ بن شریک کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ میں نبی ﷺ کی خدمت میں گیا تو (میں نے دیکھا کہ)آپ کے صحابہ ( اس طرح باادب سرجھکائے ہو...