سیدنا) اسد (رضی اللہ عنہ)
ابن عبید۔ پہلے یہودی تھے۔ سعید بن جبیر نے یا عکرمہ نے حضرت ابن عباس سے روایت کی ہے کہ جب عبداللہ بن سلام اور ثعلبہ بن اسید اور اسد بن عبید اسلام لائے ور ان کے ہمراہ اور یہودی بھی مسلمان ہوئے یہ سب لوگ ایمان لائے اور انھوں نے آپ کی تصدیق کی اور آپ کی طرف مائل ہوئے تو یہود کے علما نے اور نیز اور کافروںنے کہا کہ محمد پر ایمان وہی لوگ لائے ہیں اور ان کی پیروی انھیں لوگوںنے کی ہے جو ہم سب میں بدتر تھے پس اللہ تعالی نے یہ آیت نازل فمرائی ل...