سیدنا) اسلم (رضی اللہ عنہ)
حبش کے رہنے والے اسود لقب۔ انکا تذکرہ ابو عمر نے کیا ہے اور کہا ہے کہ اسلم حبشی اسود ایک یہودی کے چرواہے تھے اس کی برکایں چرایا کرتے تھے ان کی کیفیت یہ ہے کہ ہمس ے ابو جعفر عبید اللہ ابن احمد ببن علی بن سمیں نے اپنی سند سے ابن اسحاق تک بیان کیا وہ کہتے تھے مجھ سے اسحاق نے بیان کیا کہ ایک چرواہا اسود رسول خدا ﷺ کے حضور میں حاضر ہوا اور آپ اس وقت خیبرکے قلعوں کا محاصرہ کیے ہوئے تھے اور اس چرواہے کے ہمراہ کچھ بکریاں ایک یہودی کی تھیں وہ ان کو...