متفرق صحابہ کرام  

سیّدنا عمرو عجلانی رضی اللہ عنہ

۔ابوزکریانے ان کاتذکرہ اپنے داداپراستدراک کرنے کے لیے لکھاہے حالانکہ ان کے دادا اس تذکرہ کولکھ چکےہیں ابونعیم اورابوموسیٰ نے بھی ان کا تذکرہ لکھاہے۔عبدالرحمن بن عمرو عجلانی نے اپنے والد سے انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیاہے کہ آپ نے قبلہ روہو کرپائخانہ یاپیشاب کے لیے بیٹھنے سے منع فرمایا۔پھر ان کابیان عمروبن ابی عمرکے نام میں آئے گاانشاءاللہ تعالیٰ۔   (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عمرو ابن عثمان رضی اللہ عنہ

   بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ بن کعب قرشی تیمی ۔ا ن کی ماں ہندہ بنت بیاع بن عبدیالیل بن عنزہ ابن سعد بن لیث بن بکر ہیں۔یہ مہاجرین حبشہ  میں سے تھےاورانہیں دونوں کشتیوں میں سوار ہوکرلوٹے تھےبعداس کے سعدبن ابی وقاص کے ہمراہ قادسیہ میں ۱۵ھ؁ ہجری میں بعہد خلافت عمربن خطاب رضی اللہ عنہ  شہیدہوئے ان کے کوئی اولاد نہ تھی۔ان کا تذکرہ ابوعمر اورابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عمرو ابن عتبہ رضی اللہ عنہ

   بن نوفل۔اہل حجاز میں شمارکیے گئے ہیں۔اس کا ذکرمحمدبن اسمعیل نے بشر بن حکم سے روایت کرکے کیاہے عاتکہ بنت ابی وقاص یعنی حضرت سعد کی بہن سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ میں آئےتومیں آٹھ عورتوں کے ساتھ آپ کے پاس گئی اورمیرے ساتھ میرے دونوں لڑکے بھی تھے۔پھرمیں نےکہا کہ یارسول اللہ(  صلی اللہ علیہ وسلم )یہ دونوں آپ کے چچاکے لڑکے ہیں۔اورمیں آپ کی خالہ ہوں پس آپ نے میرے لڑکے عمروبن عتبہ بن نوفل کو جودونوں میں...

سیّدنا عمرو ابن عبیداللہ رضی اللہ عنہ

حضرمی انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاہے ہم سے ابویاسر بن ابی حبہ نے اپنی سندعبداللہ بن احمد تک پہنچاکر بیان کیاوہ کہتےتھے مجھ سے میرے والد نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے مکی بن ابراہیم نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے جعید بن عبدالرحمن نے حسن بن عبداللہ سے روایت کر کےبیان کیاہے کہ عمروبن عبیداللہ جونبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے بیان کرتےتھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کودیکھاکہ  آ پ نے شانہ کاگوشت کھایااس کے بعد کلی ک...

سیّدنا عمرو ابن عبسہ بن عامر رضی اللہ عنہ

   بن خالد بن غاضرہ بن عتاب بن امراءالقیس بن بہثیہ بن سلیم یہ ابوعمرکا قول ہے اورابن کلبی وغیرہ نے کہاہے کہ یہ عمروبیٹے ہیں عبسہ بن خالد بن حذیفہ بن عمروبن خالد بن مازن بن مالک بن ثعلبہ بن بہثہ بن سلیم کےماذن بن مالک کی والدہ بجلہ  تھیں لہذایہ عمروسلمی بھی ہیں اوربجلی بھی ہیں کنیت ان کی ابونجیح ہے اوربعض لوگ کہتے ہیں ابوشعیب قدیم الاسلام ہیں۔بیان کیاجاتاہے کہ یہ چوتھے مسلمان ہیں۔ہم سے ابوالفرج بن ابوالرجاء ثقفی نے اپنی سند ابوبکر ب...

سیّدنا عمرو ابن عبسہ بن عامر رضی اللہ عنہ

   بن خالد بن غاضرہ بن عتاب بن امراءالقیس بن بہثیہ بن سلیم یہ ابوعمرکا قول ہے اورابن کلبی وغیرہ نے کہاہے کہ یہ عمروبیٹے ہیں عبسہ بن خالد بن حذیفہ بن عمروبن خالد بن مازن بن مالک بن ثعلبہ بن بہثہ بن سلیم کےماذن بن مالک کی والدہ بجلہ  تھیں لہذایہ عمروسلمی بھی ہیں اوربجلی بھی ہیں کنیت ان کی ابونجیح ہے اوربعض لوگ کہتے ہیں ابوشعیب قدیم الاسلام ہیں۔بیان کیاجاتاہے کہ یہ چوتھے مسلمان ہیں۔ہم سے ابوالفرج بن ابوالرجاء ثقفی نے اپنی سند ابوبکر ب...

سیّدنا عمرو ابن عبدنہم رضی اللہ عنہ

اسلمی۔یہ وہی ہیں جوحدیبیہ میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کوراہ بتاتے تھےپس انھوں نے شنیتہ الحنظل کے راستہ پر چلناشروع کیارسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ ثمینہ کی مثال بالکل اس دروازہ کی سی جس کی بابت اللہ عزوجل نے بنی اسرائیل سے فرمایاتھا کہ اس دروازہ سے سجدہ کرتےہوئے جاؤ اورحطتہ کہوجوشخص آج شب میں اس ثینہ سے باہر نکلاجائےگااس کے گناہ بخش دیے جائیں گے۔ان کا تذکرہ ابوعمراورابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عمرو ابن عبداللہ رضی اللہ عنہ

۔قاری۔کنیت ان کی ابوعیاض خلیفہ نے کہاہے کہ یہ بنی غالب بن اثیع بن ہون بن خزیمہ بن مدرکہ میں جوقبیلہ بنی قارہ کی ایک شاخ ہے۔اورابوعبیدہ نے کہاہے کہ اثیع بن ہوں ہی کا نام قارہ ہے۔یہ عبیداللہ بن عیاض کے داداہیں ان کاشماراہل حجاز میں ہے۔عمروبن عیاض قاری نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے داداعمروسے روایت کی ہے کہ رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم مکہ تشریف لے گئے اورسعد کو مریض ہونے کے باعث سےحنین سے روانگی کے وقت آپ نے پیچھے چھوڑدیاپھرجب آپ جعرانہ سے عمرہ کر...

سیّدنا عمرو ابن عبداللہ رضی اللہ عنہ

ضبابی۔بنی حارث بن کعب سے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور میں اپنی قوم کی ایک جماعت کے ساتھ جن میں قیس بن حصین بن قتان ذوالفصہ اوریزیدبن عبدالمدان اوریزیدبن محجل اورعبداللہ بن قریط اورشداد بن عبداللہ غسانی تھے حاضرہوئےتھےاس کوابن اسحاق نے ذکرکیا ہے ان  کاتذکرہ ابوعمراورابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عمرو ابن عبداللہ رضی اللہ عنہ

   شامی۔جعفرنے کہاہے کہ بخاری نے تاریخ کبیر میں ایساہی لکھاہےابراہیم بن ابی عیلہ نے روایت کی ہے کہ انھوں نے اصحاب رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم میں سے عبداللہ بن عمرواور عمرو بن عبداللہ بن ام حرام اورواثلہ بن اسقع کو دیکھاکہ یہ لوگ بارانی پہنتےتھےان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہےاورکہاہے کہ ان کی کنیت ابوابی تھی اوران کے نام میں اختلاف ہے بعض لوگ عبداللہ بن ابی کہتےہیں اوربعض لوگ ابن ام حرام کہتےہیں ام حرام عبادہ بن صامت کی بی بی تھیں اوربعض...