سیّدنا عمرو ابن عمیر رضی اللہ عنہ
ان کے نام میں اختلاف ہے بعض نے ان کو عمروبن عمیر۔اوربعض نے عمیربن عمرو۔اور بعض نے عامربن عمیراوربعض نے عمارہ بن عمیر۔اوربعض نے عمروبن ہلال۔اوربعض نے عمرو انصاری بیان کیا ہے۔یہ ابوعمرکاقول ہے اورانھوں نےکہاہے کہ یہ کل اختلاف ایک ہی حدیث میں ہے جس کو حماء بن سلمہ نے ثابت سے انھوں نے ابویزید بدینی سے انھوں نے عمروبن عمیر سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین روز تک غائب رہے صرف نماز فرض کے لیے باہر تشریف لائے اور نمازپڑھ کر...