متفرق صحابہ کرام  

سیّدنا عمرو ابن عبداللہ رضی اللہ عنہ

  ۔انصاری ان سے مروی ہے کہ انھوں نے کہا۔میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھاکہ آپ نے ایک بکری کے شانے کاگوشت کھایابعداس کے آپ کھڑے ہوگئے اورکلی کرکے نماز پڑھی وضونہیں کیا۔ان کاتذکرہ ابوعمرنے لکھاہے اورکہاہے کہ میں  ان کواس سے زیادہ نہیں جانتامگراس میں کلام کیاہے بخاری نے ان کی حدیث کی سند کو ضعیف کہاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عمرو ابن ابوالاسد رضی اللہ عنہ

   کنیت ان کی ابوسلمہ۔مخزومی تھی سعید نے ان کا نام یہی بتایاہے اوربعض لوگوں نے کہا ہے کہ ان کانام عبدمناف ہے اوربقول بعض عبداللہ۔ابوموسیٰ نے ان کاتذکرہ لکھاہم نے ان کا حال عبداللہ کے نام میں کیاہے اورعبدمناف غالباً ان کا جاہلیت کا نام ہوگا۔ہم ان کو کنیت کے باب میں انشاءاللہ کریں گے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عمرو ابن عامر رضی اللہ عنہ

   بن مالک بن خنساء بن مبذول بن عمروبن غنم بن مازن بن نجارانصاری خزرجی مازنی کنیت ان کی ابوداؤد تھی۔محمدبن یحییٰ ذبلی نے ان کا نسب بیان کیاہے اورکہاہے کہ بدرمیں شریک تھے۔ ابن اسحاق نے کہاہے کہ نام ان کاعمیرتھاان سے مروی ہے کہ انھوں نے کہاغزوۂ بدرمیں ایک مشرک کے پیچھے اس کے قتل کرنے کے لیےچلا یکایک قبل اس کے کہ میری تلوار اس تک پہنچے اس کاسر گرگیاتومیں نے سمجھ لیاکہ اس کو میرے سوا کسی اورنے قتل کیاہے۔ان کاتذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لک...

سیّدنا عوف ابن نعمان رضی اللہ عنہ

   شیبانی۔انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کازمانہ پایاتھا۔عوام بن حوشب نے لہب بن ابی الخندق سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےعوف بن نعمان نے زمانہ جاہلیت میں کہاتھاکہ مجھے پیاسا مر جاناپسند ہے بہ نسبت اس کے کہ میں وعدہ خلافی کروں۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عوف ابن مالک رضی اللہ عنہ

   بن ابی عوف اشجعی۔کنیت ان کی ابوعبدالرحمن تھی اوربعض لوگ کہتےہیں ابو حماد اور بقول بعض ابوعمر۔سب سے پہلاغزوہ جس میں یہ شریک ہوئے خیبرتھا۔فتح مکہ کےدن قبیلہ اشجع کا جھنڈاانھیں کے ہاتھ میں تھاانھوں نے شام کی سکونت اختیارکرلی تھی ان سے منجملہ صحابہ کے حضرت ابوایوب انصاری اورحضرت ابوہریرہ اورمقدام بن معدیکرب نے اورمنجملہ تابعین کے ابو مسلم اورابوادریس خولانی اورجبیربن نضیر وغیرہم نے روایت کی ہے ۔مصرمیں بھی گئےتھے۔ہمیں ابواسحاق یعنی ابراہی...

سیّدنا عوف ابن قعقاع رضی اللہ عنہ

   بن معبد بن زرارہ بن عبدس بن زیدبن عبداللہ بن دارم بن مالک بن زید مناہ بن تمیم۔ تمیمی دارمی۔ان کا شماربصرہ کے اعراب میں ہے۔اپنے والد کے ہمراہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور حاضرہوئےتھے ۔محمودبن زید بن قیس بن عوف بن قعقاع نے اپنے والد سے انھوں نے ان کےداداعوف سےروایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے میرے والد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں گئے تھےاورمیں بہت کم سن تھااپنے والد کے ہمراہ تھاحضرت نے ہرشخص کودودو چادریں دلوائیں اور مجھے ایک چادردلوائ...