متفرق صحابہ کرام  

سیدنا محمّد بن خثیم ابو یزید المحاربی رضی اللہ عنہ

بقولِ امام بخاری حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں پیدا ہوئے انھوں نے عمار بن یاسر سے روایت کی ان سے محمد بن کعب القرظی نے روایت کی۔ یونس بن بکیر نے، محمّد بن اسحاق سے، اس نے یزید بن محمّد بن خیثم سے اس نے محمّد بن کعب القرظی سے: اس نے محمّد بن خیثم بن یزید سے، اس نے عمار بن یاسر سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے فضائل میں حدیث بیان کی اور اس کی محمد بن سلمہ و بکر الاسواری نے محمد بن اسحاق سے اُس نے محمد بن یزید بن خیثم سے رو...

سیدنا محمّد بن سعد المجہول رضی اللہ عنہ

اس سے خالد بن ابی خالد نے روایت کی ہے۔ قاضی ابو احمد نے ان کا شمار صحابہ میں کیا ہے ان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انھیں مرسل قرار دی ہے۔ خالد نے روایت کی کہ میں نے سلعہ میں محمد بن سعد سے بیعت کی انھوں نے کہا میرے قریب آؤ تاکہ میں چھوؤں کیونکہ حضور اکرم نے فرمایا چھونے میں برکت ہے یہ حدیث محمد بن مسلمہ کے نام سے مشہور ہے ابن مندہ اور ابو نعیم نے اس کی تخریج کی ہے۔ ...

سیدنا محمّد بن سفیان رضی اللہ عنہ

بن مجاشع بن وارم التمیمی وارمی: ان کا ذکر محمد بن عدی بن ربیعہ اور محمد بن احیحہ بن جلاح وغیرہ کی حدیث میں مذکور ہے جیسا کہ ہم بیان کر آئے ہیں ابو نعیم کہتا ہے کہ انہی ناموں کے بارے میں مجھ سے احمد بن اسحاق نے کہا، کہ ہم سے محمد بن احمد بن سلیمان ہروی نے کتاب الدلائل میں بیان کیا کہ یہ لوگ جن کے نام ان کے بزرگوں نے حضور اکرم کی پیدائش سے پہلے محمّد رکھا تھا۔ انھیں راہب نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بارے میں اطلّاع دی تھی وہ لوگ...

سیدنا محمد بن ابی سلمہ بن عبد الاسد المخزومی رضی اللہ عنہ

ان کی پیدائش حضور اکرم کے عہد میں ہوئی ابن مندہ نے اس کی تخریج کی ہے ابو موسیٰ نے بھی اس کی تخریج کی ہے وہ کہتا ہےکہ ابن شاہین نے بھی ان کا ذکر کیا ہے وہ لکھتا ہے بغوی کہتا ہے کہ میں نے بعض ایسی کتابیں دیکھی ہیں جب میں ان راویوں کا ذکر ہے، جنہوں نے حضور سے سماع کیا، یا آپ کے عہد میں پیدا ہوئے چنانچہ ان لوگوں میں سے کسی کا نام بھی اس فہرست میں شامل نہیں لیکن محمد بن ابی سلمہ کے بارے میں یہ خیال درست نہیں کیونکہ یہ صاحب حضور اکرم صلی ا...

سیدنا محمد بن ابی سلمہ بن عبد الاسد المخزومی رضی اللہ عنہ

ان کی پیدائش حضور اکرم کے عہد میں ہوئی ابن مندہ نے اس کی تخریج کی ہے ابو موسیٰ نے بھی اس کی تخریج کی ہے وہ کہتا ہےکہ ابن شاہین نے بھی ان کا ذکر کیا ہے وہ لکھتا ہے بغوی کہتا ہے کہ میں نے بعض ایسی کتابیں دیکھی ہیں جب میں ان راویوں کا ذکر ہے، جنہوں نے حضور سے سماع کیا، یا آپ کے عہد میں پیدا ہوئے چنانچہ ان لوگوں میں سے کسی کا نام بھی اس فہرست میں شامل نہیں لیکن محمد بن ابی سلمہ کے بارے میں یہ خیال درست نہیں کیونکہ یہ صاحب حضور اکرم صلی ا...

سیدنا محمّد ابو سلیمان رضی اللہ عنہ

ان کا شمار اہلِ مدینہ میں ہے اور ایک جماعت نے انھیں صحابہ میں شمار کیا ہے، لیکن یہ وہم ہے۔ عاصم بن سوید الانصاری نے(جن کا تعلق اہلِ قبا سے ہے) سلیمان بن محمد الکرمانی سے اس نے اپنے والد سے سُنا انھوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ نے فرمایا جس شخص نے اچھی طرح وضو کیا، اور پھر وہ مسجدِ قبا کو نماز پڑھنے کے لیے گیا۔ اسے اس عمل پر عمرے کا ثواب ملے گا۔ قاضی ابو احمد کہتا ہے کہ میرے خیال میں اس شخص کو حضور اکرم کی صحبت ...

سیدنا محمّد بن شرحبیل الانصاری رضی اللہ عنہ

ان کا تعلق بنو عبد الدار سے تھا امام بخاری نے ان کا ذکر الواحدان میں کیا ہے اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کی صحبت ثابت نہیں یزید بن قسیط، یزید بن خصیفہ اور محمد بن منکدر نے اِن سے ایسی احادیث روایت کی ہیں جو انھوں نے حضرت ابو ہریرہ کے واسطے سے حضور اکرم سے سُنیں۔ ابو نعیم لکھتا ہے کہ صحیح نام محمود بن شرحبیل ہے اور ان سے عبد اللہ بن التمیمی کی حدیث نقل کی ہے اس نے منکدر بن محمد بن منکدر ہے اس نے محمد بن منکدر سے اس نے ...

سیدنا محمّد بن شرید رضی اللہ عنہ

بن سوید الثقفی: محمد بن حسین بن مکرم نے محمد بن یحییٰ القطعی سے، اس نے زیاد بن ربیع سے، اُس نے محمد بن عمرو سے، اُس نے ابو سلمہ سے، اُس نے ابو ہریرہ سے روایت کی کہ محمد بن شرید ایک کالی سی لونڈی کو ساتھ لیے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور گذارش کی: ’’یا رسول اللہ! میری ماں نے ایک مومنہ لونڈی کے منت مانی تھی، میں آپ سے یہ دریافت کرنے حاضر ہوا ہوں، آیا اس سے کام چل جائے گا‘‘؟ حضور نے اس پر لونڈی سے دریافت کیا تیر...

سیدنا محمد بن صفوان الانصاری رضی اللہ عنہ

ان کے نام کے بارے میں اختلاف ہے۔ (۱) صفوان بن محمد (۲) عبد اللہ بن صفوان (۳) خالد بن صفوان۔ یہ کوفی تھے اور شعبی کے بغیر کسی اور نے ان سے روایت نہیں کی۔ ابو یاسر نے باسنادہ عبد اللہ بن احمد سے، اس نے اپنے والد سے، اس نے محمد بن جعفر سے، اُس نے شعبہ سے اُس نے عاصم الاحول سے، اُس نے شعبی سے اُس نے محمد بن صفوان سے روایت کی، کہ اس نے دو خرگوش شکار کیے اور مروہ پر ذبح کرکے حضور اکرم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ نے مجھے ان کے کھانے کی اجازت...

سیدنا محمد بن عاصم رضی اللہ عنہ

بن ثابت بن ابی الاقلح: ان کا نسب ان کے باپ کے ترجمے میں لکھ آیا ہوں وہ انصاری ہیں اِن کا ذکر اس حدیث میں مذکور ہے جو ان کے والد عاصم کے غزوۂ رجیع میں تیسرے سال ہجری میں شہادت کے بارے میں مروی ہے جناب محمد کو مصاحبت کا شرف حاصل ہوا ہوگا۔ ابن مندہ نے اس کی تخریج کی ہے اور لکھا ہے کہ وہ بیعت رضوان کے موقعہ پر موجود تھے۔ نیز اس کے بعد تمام غزوات میں جو صلح حدیبیہ کے بعد وقوع پذیر ہوئے شامل رہے ابو موسیٰ نے بھی اس کی تخریج کی ہے اس لیے اس...