ابوالزوائد یمانی رضی اللہ عنہ
ابوالزوائدیمانی،سلیم بن مطیر نے اپنے والد سے روایت کی،کہ وہ حجتہ الوداع میں رسولِ کریم کے ساتھ تھے،انہوں نے آپ کو یہ کہتے ہوئےسُنا،کہ عطاکوقبول کرلو،جب تک وہ عطاہو،اورجب قریش ملک کے طول وعرض پر چھاجائیں اور عطا(تحفہ)تمہارے دین کے خلاف رشوت کی صورت اختیا ر کرلے،توقبول نہ کرو۔ ابونعیم اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ابن اثیر کہتے ہیں،کہ ہم بابِ ذال کے تحت ذوالزوائد کا ترجمہ بیان کرآئے ہیں،اوروہ صح...