ابوعقرب البکری رضی اللہ عنہ
ابوعقرب البکری،ایک روایت میں کنانی ہے،ایک اورروایت کے مطابق،ان کا تعلق بنولیت بن بکر بن عبدمناہ بن کنانہ سے تھا،یہ ابوعمرکاقول ہے،ابن مندہ اور ابونعیم انہیں کنانی بتاتے ہیں،ابونوفل کہتے ہیں،کہ وہ ابونوفل بن ابوعقرب کے والد تھے،ان کے نام میں اختلاف ہے،خلیفہ کہتے ہیں،ان کانام خالد بن بجیر تھا،اورایک روایت کے مطابق ان کا نام عویج بن خویلد بن خالد بن عمروبن حماس بن عویج تھا،ایک روایت میں ہے کہ ابوعقرب کا نام معاویہ بن خو...