ابوسوید رضی اللہ عنہ
ابوسوید،ایک روایت میں ابوسویہ انصاری اورایک میں جہنی ہے،صحابی تھے،ان سے عبادہ بن نسی نے روایت کی کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سحرکے اٹھنے والوں پررحمت بھیجی ہے،دارقطنی لکھتے ہیں،کہ حضورِاکرم سے روایت کرنے والے ابوسویہ ہیں اورجن لوگوں نے ابوسویدکہا،انہوں غلطی کی ہے۔ ابنِ ماکولا ان کا نام ابوسَوِیَّہ بتاتے ہیں،اوران کی صحبت کے قائل ہیں،یحییٰ نے اجازۃً باسنادہ تاابن ابی عاصم،انہوں نے محمدبن علی بن ابومی...