متفرق صحابہ کرام  

ابوالحویرث عبدالرحمٰن بن معاویہ رضی اللہ عنہ

ابوالحویرث عبدالرحمٰن بن معاویہ مدنی،بنوجہنیہ کےایک آدمی سےمروی ہے،رسولِ اکرم نے فرمایا،جس نے اپنےکسی یتیم کویاکسی اجنبی یتیم کواپنے خاندان میں شامل کرلیا،اوراس کے ساتھ اچھا سلوک کیااوراس کی بہتری میں کوشاں رہا،اس کی مثال مجاہد فی سبیل اللہ،قائم اللیل اور صائم الدہر کی سی ہوگی،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...

ابوادریس عابداللہ بن عبداللہ رضی اللہ عنہ

ابوادریس عابداللہ بن عبداللہ بن عمرو الخولانی،یہ غزوہ حنین کے سال پیداہوئے،کبار تابعین سے ہیں،وہ فضالہ بن عبید کے بعد امیر معاویہ اور یزید کے طرف سے عبدالملک بن مروان کے عہد تک دمشق کے قاضی رہےاور اسی دوران میں وفات پائی،مکحول کہتے تھے،کہ انہوں نے ادریس کی طرح کا کوئی آدمی نہیں دیکھا،انہوں نے عبادہ بن صامت،شداد بن اوس،ابوالدرداءاور عبداللہ بن مسعود سے سماع کیا،معاذ سے ان کے سماع کے بارے میں اختلاف ہے،ابوعمر نے ان کا...

ابوامامہ اسعد بن زرارہ انصاری رضی اللہ عنہ

ابوامامہ اسعد بن زرارہ انصاری خزرجی بعدہٗ از بنومالک نجار،عقبۂ اول و دوم میں موجود تھے اور انصار کے نقیب تھے،بہ قول واقدی یہ پہلے آدمی ہیں،جو ذکوان بن عبد قیس کے ساتھ بعدازقبولِ اسلام مدینے میں واپس آئے اور بعد از ہجرت انہوں نے بدر سے پہلے نویں مہینے ماہ شوال میں وفات پائی، ایک روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تشریف آوری سے پیشتر وفات پا گئے تھے، لیکن پہلی روایت اصح ہے،ہم اسعد کے ترجمے میں ان کا ...

ابواسرائیل انصاری رضی اللہ عنہ

ابواسرائیل انصاری،مدنی ہیں،اور انہیں صحبت حاصل ہوئی،عبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے باسنادہ عبداللہ بن احمد سےبیان کیا کہ میرے والد نے عبدالرزاق سے،انہوں نے ابن جریج سے،انہوں نے ابنِ طاؤس سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ابواسرائیل سے بیان کیا کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے ،اور میں نماز پڑھ رہاتھا،صحابہ نے حضوراکرم کو بتایا، یارسول اللہ،یہ وہ شخص ہے جو نہ بیٹھتا ہے،نہ لوگوں سے باتیں کرتا ہےاور ...

ابوالجعدغطفانی اشجعی رضی اللہ عنہ

ابوجعد غطفانی اشجعی از بنواشجع بن ریث بن غطفان،وہ سالم بن ابوجعد کے والد ہیں،ان کا نا م رافع تھا، اوراشجع کوفی کے مولیٰ تھے،انہیں حضورِاکرم کے صحبت نصیب ہوئی،بغوی نے ان کا ذکر کیا ہے، بقول ابوعمر ان کی وہ حدیث جو انہوں نے حضرت علی اور ابن مسعود سے روایت کی،احترام سے سنی گئی،ان کے بیٹے سالم نے ان سے روایت کی،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،نیکی پرانی نہیں ہوتی،جرم کو نہیں بھلایاجاتا،اور گناہ فنانہیں ہوتا،ابونعیم ،ابوعمر اور ابوموسیٰ نے ان ...

ابوالجعدبن جنادہ رضی اللہ عنہ

ابوجعد بن جنادہ بن ضمرۃ الضمری از بنوضمرہ بن بکر بن عبد مناہ بن کنانہ الکنانی الضمری ایک روایت میں ان کا نام اورع ہے،ایک میں جنادہ اور ایک میں عمرو بن بکر،یہ ابوعمرکاقول ہے،انہیں صحبت میسر آئی،اور مدینہ میں بنوضمرہ کے محلے میں ان کاگھر تھا،ان سے عبیدہ بن سفیان حضرمی نے روایت کی،کئی راویوں نے باسنادہم ابوعیسیٰ ترمذی سے،انہوں نے علی بن خشرم سے،انہوں نے عیسیٰ بن یونس سے،انہوں نے محمد بن عمرو سے،انہوں نے عبیدہ بن سفیان سے،انہوں نے ابوجعدضمری سے روا...

ابوالجدعاء رضی اللہ عنہ

ابوالجدعاء،ابوبکر بن علی نے ان کاذکر کیاہے،خالد الخدار نے عبداللہ بن شفیق سے،انہوں نے ابوالجدعاء سے روایت کی،کہ انہوں نے ایک محفل میں کہ جس میں وہ چوتھے آدمی تھے،بیان کیا ، کہ انہوں نے حضورِاکرم کو فرماتے سُنا ،کہ میری امت میں ایک آدمی کی شفاعت سے بنوتمیم کے کئی آدمی بہشت میں جگہ پالیں گے ہم نے گزارش کی،آپ کے سوایارسول اللہ!حضور اکرم نے فرمایا، ہاں،ابوموسیٰ نے اسی طریقے سے اس کا ذکر کیا ہے،لیکن ان کا نام عبداللہ ...

ابوالجعدافلح رضی اللہ عنہ

ابوالجعدافلح جو ابوالقعیس کے(جو حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے رضاعی چچا تھے)بھائی تھے، حضورِ اکرم نے ام المومنین کو حکم دیا،کہ اپنے رضاعی چچاکو اپنے پاس آنے کی اجازت دے،یعیش بن علی بن صدمہ نے باسنادہ ابوعبدالرحمٰن نسائی سے،انہوں نے اسحاق بن ابراہیم سے،انہوں نے عبدالرزاق سے،انہوں نے ابنِ جریج سے،انہوں نے عطا سے،انہوں نے عروہ سے،انہوں نے جناب عائشہ سے روایت کی کہ میرا رضاعی چچا ابوالجعد ملاقات کرنے آئے،جب حضورِ ا...

ابوالجعدافلح رضی اللہ عنہ

ابوالجعدافلح جو ابوالقعیس کے(جو حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے رضاعی چچا تھے)بھائی تھے، حضورِ اکرم نے ام المومنین کو حکم دیا،کہ اپنے رضاعی چچاکو اپنے پاس آنے کی اجازت دے،یعیش بن علی بن صدمہ نے باسنادہ ابوعبدالرحمٰن نسائی سے،انہوں نے اسحاق بن ابراہیم سے،انہوں نے عبدالرزاق سے،انہوں نے ابنِ جریج سے،انہوں نے عطا سے،انہوں نے عروہ سے،انہوں نے جناب عائشہ سے روایت کی کہ میرا رضاعی چچا ابوالجعد ملاقات کرنے آئے،جب حضورِ ا...

ابوجمعہ انصاری رضی اللہ عنہ

ابوجمعہ انصاری،ایک روایت میں سباعی ہے،بعض لوگوں نے ان میں فرق کیا ہے،لیکن دونوں ایک ہیں،ابوموسیٰ اور ابوعمر انہیں انصاری گردانتے ہیں،بعض کنانی کہتے ہیں،ان کے نام کے بارے میں اختلاف ہے،بعض حبیب بن سباع اور بعض حبیب بن وہب لکھتے ہیں،شامی شمار ہوتے ہیں، انہیں عام الاحزاب میں حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی۔ ابوالفضل بن منصور،ابوالحسن فقیہہ نے باسنادہ ابویعلی سے،انہوں نے عبدالغفار بن عبد...