متفرق صحابہ کرام  

ابوغزوان رضی اللہ عنہ

ابوغزوان،ابوموسیٰ نے اذناً ابوبکرمحمد بن القاسم القرابی اورنوشیرواں بن شیرزاد ویلمی وغیرہ سے، انہوں نےمحمد بن عبداللہ الہانی سے،انہوں نے سلیمان بن احمد بن ایوب سے،انہوں نے سلیمان بن حسن الخطاف سے،انہوں نےاحمد بن صالح سے،انہوں نے عبداللہ بن وہب سے،انہوں نے حسین سے،انہوں نے ابوعبدالرحمٰن جیلی سے،انہوں نے عبداللہ بن وہب سے روایت کی ،کہ رسولِ کریم سے ملاقات کو سات آدمی آئے،آپ نے ایک ایک کرکے آدمی چھ صحابہ کی میزبانی ...

ابوغزیہ انصاری رضی اللہ عنہ

ابوغزیہ انصاری،ان سے ان کے بیٹےغزیہ نے روایت کی وہ شامی شمارہوتے ہیں،یزید بن ربیعہ صنعانی نے غزیہ بن ابوغزیہ سے،انہوں نے اپنے والدسےروایت کی،کہ رسولِ کریم باہرکوچلےاور آپ کے ساتھ چندآدمی تھے،ان میں سے ایک آدمی دوسرے سے کہنے لگا،"یامحمدیاابوالقاسم،حضورِ اکرم رُک گئےاورفرمایا،کہ میرانام اورکنیت جمع نہ کیا کرو"،وہاں قریب ہی ایک آدمی کھڑاپڑھ رہاتھا، وہ بادل کی طرح دوڑتاہواآیا،اس نے اسیدبن حضیر کی طرح حدیث بیان کی،تی...

ابوالہیثم رضی اللہ عنہ

ابوالہیثم،یہ اول الذکرسے مختلف آدمی ہیں،طبرانی نے ان کا ذکرکیاہے،ابوموسیٰ نے اجازۃً ابوغالب سے،انہوں نے ابوبکربن ریدہ سے (ح)ابوموسیٰ نے حسن بن احمد سے انہوں نے احمد بن عبداللہ سے،ان دونوں نے سلیمان بن احمدسے،انہوں نے وردبن احمدبن لبید سے،انہوں نے صفوان بن صالح سے،انہوں نے ولید بن مسلم سے،انہوں نے ابن لہیعہ سے،انہوں نے بکربن سوادہ سے،انہوں نے ابوالہیثم سے روایت کی کہ وہ وضوکررہے تھے،کہ آپ نے فرمایا،اے ابوالہیثم،اپنے...

ابوالہیثم مالک بن تیہان رضی اللہ عنہ

ابوہیثم مالک بن تیہان بن مالک بن عتیک بن عمربن عبدالاعلم بن عامربن زعورابن جشم بن حارث بن خزرج بن عمروبن مالک بن اوس انصاری اوسی اورزعوراجوعبدالشہل کے بھائی ہیں،بیعت عقبہ میں موجودتھےاورنقیبوں میں شامل تھے۔ ابوجعفرنے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابنِ اسحاق سے یہی روایت بیان کی ہے اورلکھاہےکہ بنو عبدالاشہل کے نصیب اسید بن حضیراورابوالہیثم بن تیہان تھے،اوراسی اسناد سے انہوں نے غزوہء بدر میں بنوعبدالاشہل...

ابوالحکم تنوخی رحمتہ اللہ علیہ

ابوالحکم تنوخی ایک آدمی سے،رسولِ اکرم نےفرمایا،جنّت ایک خزانہ ہے،جوتکالیف اورمشقتوں سےڈھانپاہواہےاورجہنم کوخواہشاتِ نفسانی نےڈھانپ رکھاہےجس نےجنت کےاوپرسےوقتوں کاپردہ اٹھادیا،اس نےجنت تک رسائی حاصل کرلی،اورجس نےخواہشات کاپیچھاکیا،وہ جہنم میں گر گیادونوں نےذکرکیاہے۔ ...

ابوالحارث الازدی رضی اللہ عنہ

ابوالحارث الازدی،یحییٰ بن محمود نے اذناً باسنادہ تا احمد بن عمرو بن ابی عاصم سے،انہوں نے عمروبن عیسیٰ سے،انہوں نے ابوبحرعبداللہ بن عثمان سے،انہوں نے سلیمان بن عبید سے،انہوں نے قاسم بن نجیب سے،انہوں نے ابوحارث ازدی سے، وَلَقَد رَاہُ نَزلَۃً اُخرٰی، کے بارے میں سُنا،کہ انہوں نے رسول اکرم سے پوچھا،یارسول اللہ ،آپ نے کیا دیکھا،فرمایا،میں نے سونے کے پتنگے دیکھے،جیسے مکان ہو،ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیا ...

ابوحازم والدکریم رضی اللہ عنہ

ابوحازم والد کریم حسن بن سفیان اور ابنِ ابی شیبہ نے انہیں صحابہ میں شمار کیا ہے،ابوموسیٰ نے اذناً حسن بن احمد سے،انہوں نے احمد بن عبداللہ سے،انہوں نے محمد بن احمد بن حسن سےانہوں نے محمد بن عثمان بن ابی شیبہ سے،انہوں نے جنادہ بن معلس سے،انہوں نے قیس بن ربیع سے،انہوں نے ابان بن عبداللہ بجلی سے،انہوں نے کریم بن ابوحازم سے،انہوں نے اپنے والد سے روایت کی، کہ دوآدمی حضوراکرم کے پاس ایک لڑکے کے بارے میں اپناجھگڑا لے کر آئ...

ابوحازم قیس رضی اللہ عنہ

ابوحازم قیس بن ابوحازم بجلی احمسی کے والد ہیں،ان کا نام عوف بن حارث یا عوف بن عبدالحارث یا عوف بن عبید بن حارث بن عوف بن حسین بن ہلال بن حارث بن رزاح بن کلب بن عمروبن لوئی بن رہم بن معاویہ بن اسلم بن اخمس بن الغوث بن انماز یا حصین یا صخر تھا،یہ لفظ (صخر) ناموں میں بہت کم استعمال ہوتا ہے۔ ابوموسیٰ،ابونعیم اور ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابوالحازم رضی اللہ عنہ

ابوالحازم انصاری جو بنو بیاضہ کی مولیٰ تھے،ابوموسیٰ نے اذناً حسن بن احمد سے،انہوں نے احمد بن عبداللہ سے،انہوں نے ابوعمرو بن ہمدان سے،انہوں نے حسن بن سفیان سے،انہوں نے احمد بن عبدہ سے،انہوں نے حسن بن صالح سے،انہوں نے ابوالاسود سے،انہوں نے اپنے چچا منصور بن ابوالاسود سے،انہوں نے اعمش سے،انہوں نے شمر بن عطیہ سے،انہوں نےابوحازم سے روایت کی، کہ حضور اکرم بدر کے دن سائے میں بیٹھے تھے،اور صحابہ دھوپ میں لڑرہے تھے،جبریل علیہ...

ابوحاضر رضی اللہ عنہ

ابوحاضر،انہیں صحابہ میں شمار کیا گیا ہے،خالد الخداء نے ابوہندہ سے،انہوں نے ابو حاضر سے روایت کی کہ وہ ایک جنازے میں شریک ہوئے ،بعد میں کہنے لگے،کیا میں تمہیں بتاؤں کہ حضورِ اکرم نے جنازہ کیسے پڑھا آپ نے کہا، اَلّٰھُمَّ خَلَقتَھَا وَنَحنُ عِبَادِکَ رَبَّنَا وَاِلِیکَ مَعَادَنَا، اس کے بعد متوفیہ کے لئے دعافرمائی،ابنِ مندہ اور ابونعیم نے ذکرکیا ہے۔ ...