ابوالجمل رضی اللہ عنہ
ابوالجمل،عباس الدوری سے منقول ہے،میں نے یحییٰ بن معین کو سُنا،کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابی ابوالجمل کانام ہلال بن حارث تھا،اور حمص میں رہتے تھے،وہاں میں نےا ن کا ایک لڑکا بھی دیکھاابوعمرنے اسی طرح مختصراً ان کا ذکر کیا ہے،ابنِ اثیر لکھتے ہیں،ابوعمر کو ان کی کنیت کے متعلق اشتباہ ہواہے،کیونکہ ان کی کنیت ابوالحمراءتھی،اورعلماءکااس پر اتفاق ہے،اور عباس نے ابن ِمعین سے جو روایت کیاہے،اوردولابی اور ابن ال...