متفرق صحابہ کرام  

سیّدنا عمارہ ابوغراب رضی اللہ عنہ

۔ان کا ذکرجعفر نے کیاہے اورکہاان کاذکریحییٰ بن یونس نے کیاہے اوران کی ایک حدیث لکھی ہے اورکہاہے کہ وہ حمیر میں سے ایک شخص ہیں اورکہاکہ وہ تابعین میں سے ہیں۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عمارہ بن عمیر رضی اللہ عنہ

  انصاری۔ان سے ابویزیدمدنی نے روایت کی ہے۔ان میں اختلاف ہے اوران کا ذکرعمروبن عمیرکے بیان میں کیاجاتاہےاسی میں یہ اختلاف انشاء اللہ تعالی ذکرکیاجائےگا۔ابوعمرنے ان کا تذکرہ  کیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عمارہ بن عقبہ رضی اللہ عنہ

   بن ابی معیط اہان بن ابی عمرذکوان بن امیہ بن عبدشمس بن عبدمناف قرشی اموی بھائی ہیں ولید بن عقبہ کے ان سے ان کے بیٹے مدرک نے روایت کی انھوں نے کہامیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیعت کرنے کےلئے حاضر ہوارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا ہاتھ پکڑکرفرمایاکہ بعض لوگوں کویہ خوشبو جو تیرے ہاتھ میں ہے مانع ہوتی ہے پس وہ چلے گئے اوراس کو دھوکرپھر آئے اوربیعت کی ۔عمارہ اوران کے دونوں بھائی ولید اورخالد مسلمہ فتح سے ہیں ان کا تذکرہ تینوں ...

سیّدنا عمارہ بن عقبہ رضی اللہ عنہ

   بن حارثہ ازقبیلہ بنی غفار ابن ملیل الکنانی پھرغفاری۔جنگ خیبرمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک؟ ہوئےعبیداللہ بن احمد نے اپنی اسنادکے ساتھ یونس بن بکیرسے روایت کرکے مجھ کو خبردی انھوں نے ابن اسحاق سے روایت کی انھوں نے شہدأ خیبرکے ناموں کے ذکر میں  بیان کیاکہ بنی غفارمیں سے عمارہ بن عقبہ بن حارثہ کوایک تیرلگا جس سے ان کی وفات ہوگئی ۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عمارہ ابن عبید رضی اللہ عنہ

  اوربعضوں نے کہاابن عبیداللہ خثعمی اوربعضوں نے کہاعماربن عبیدجن کا ذکرعمارکے بیان میں ہوچکالیکن عمارہ ہاکے ساتھ صحیح ترہے داؤد بن ابی ہند نے ان سے روایت کی وہ کہتےتھےمیں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوسناآپ پانچ فتنوں کاذکرکرکے فرمانے لگے جان لو چار فتنے گذرچکے اور پانچواں فتنہ تم میں ہے اے اہل شام۔اوروہ عبدالرحمن بن محمد بن اشعث کی ہزیمت کے وقت ہوا۔اس کاتذکرہ تینوں نے لکھاہےاورابوعمرنے کہابعض لوگ کہتےہیں کہ ان کے اورداؤد کے درمیان میں ...

سیّدنا عمارہ ابن عامر رضی اللہ عنہ

   بن مشخ بن اعور بن قشیرقشیری غیلانی نے اہل شام میں سے قبیلہ بنی عامر کے ایک شخص سے روایت کرکے بیان کیاوہ کہتےتھے کہ بنی قشیر میں سے بہزبن حکیم کے دادااورعمارہ بن عامر بن مشخ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت حاصل کی ہےمشخ میم کے ضمہ اورشین معجمہ کے فتحہ اورنون کی تشدیدکے ساتھ یہ ابونفربن ماکولانے کہاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عمارہ ابن شبیب رضی اللہ عنہ

   سبائی۔ان کا ذکرصحابہ میں کیاگیاہے اورکہاگیاہے کہ عمار سے ابوعبدالرحمن جبلی نے روایت کی ہے اوروہ اہل مصر سے ہیں مجھے بہت لوگوں نے اپنی اسنادابوعیسیٰ سلمی تک پہنچاکرروایت کی وہ کہتےتھےہم سے قتیبہ نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے لیث نے بیان کیاانھوں نے جلاح ابی کبیر سےانھوں نے ابوعبدالرحمن جیلی سے انھوں نے عمارہ بن شبیب سبائی سے روایت کی وہ کہتےتھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے کہ جوشخص لاالہ الااللہ وحدہ لاشریک لہ لہ الملک ولہ ا...

سیّدنا عمارہ ابن سعد رضی اللہ عنہ

   یاسعدبن عمارہ ابوسعید زرقی۔ان کا ذکرتینوں نے سعد بن عمارہ کے بیان میں اسی طرح بطور شک کے کیاہے اوریہاں ان کا تذکرہ نہیں کیااورنہ ابوموسیٰ نے ان کو ابن مندہ سے معلوم کیااورہم ان کا ذکرحرف سین میں کرچکے ہیں۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عمارہ ابن زکرہ رضی اللہ عنہ

   کندی۔ان کا شمارشامیوں میں ہے ان کی کنیت ابوعدی ہے ان سے عبدالرحمن بن عائذ وغیرہ نے روایت کی ہے ابواسحاق بن محمد نے اپنی اسناد محمد بن عیسیٰ تک پہنچاکرہم کوخبردی وہ کہتے تھےہم سے ابوالولید دمشقی نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے ولید بن مسلم نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے عفیربن معدان نے بیان کیاانھوں نے ابودوس یحصبی کوبیان کرتےسناانھوں نے ابن عائذ یحصبی سے انھوں نے عمارہ بن زعکرہ سے روایت کی وہ کہتےتھے میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کوسنا...

سیّدنا عمارہ ابن رویبہ رضی اللہ عنہ

   ثقفی۔قبیلہ بن جثم بن ثقیف سے ہیں کوفی ہیں ان سے ان کے بیٹے ابوبکراورابواسحاق سبیعی وغیرہمانے روایت کی ہے۔ابراہیم بن محمد وغیرہ نے اپنی اسنادابوعیسیٰ سلمی تک پہنچاکرہم کو خبر دی وہ کہتےتھے ہم سے احمد بن منیع نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے ہشیم نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے حصین نے بیان کیاوہ کہتےتھےجبکہ بشربن مروان نے خطبہ پڑھتے وقت دعامیں ہاتھ اٹھائے تو عمارہ کوفی کہتےہیں کہ میں نے کہااللہ تعالیٰ ان دونوں کوتاہ ہاتھوں کابراکرے بلاشبہ میں ن...