سیّدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ
بن عامربن مالک بن کنابن قیس بن حصین بن وذیم بن ثعلبہ بن عوف بن حارثہ بن عامراکبر بن یام بن غسن بن مالک بن اودبن زیدبن یشحب مذحجی عنسی ۔کنیت ان کی ابوالیتفطان تھی۔یہ ان لوگوں میں ہیں جنھوں نے سب سے پہلے اسلام کی طرف سبقت کی تھی۔قبیلہ بنی مخزوم کے حلیف تھے۔ان کی والد ہ سمیّہ تھیں اوروہ پہلی خاتون ہیں جو اللہ عزوجل کی راہ میں شہید کی گئیں۔یہ اور ان کے والداوران کی والدہ سب سابقین میں سےتھے۔حضرت عمارتیس سے کچھ زائدآدمیوں کے بعد اسلام لائے تھے...