میاں پیربخش رحمتہ اللہ علیہ
آپ میاں سلطان محمد بن میاں محمد اکرم نوشہروی رحمتہ اللہ علیہ کے دوسرےبیٹے اورمریدو خلیفہ اور سجادہ نشین تھے۔آپ نوجوان ۔شاہزور۔فنونِ سپاہ گری کے واقف بہادری اور شجاعت میں بے مثل تھے۔ ملازمت سکھاں آپ نے اوائل میں سردارصاحب سنگھ اسلام گڑھی کے ہاں ملازمت اختیار کی تھی۔سپاہ گری کے جوہر دکھاکرموردِ الطاف و انعامات رہےاورخلعت پائی۔ جاذبہ الٰہی آخر محبّت الٰہی نے کشش کی توآپ ملازمت چھوڑ کرآباؤاجدادکے راستہ پر گامزن ہوئےاوردرویشی میں مقام راس...