متفرق  

میاں وسّن رحمتہ اللہ علیہ

  آپ کانام غلام حسین المعروف میاں وسّن تھا۔آپ میاں سلطان مست بن میاں سلطان مُلک نوشہروی رحمتہ اللہ علیہ  کے چوتھے بیٹے اور مریدو خلیفہ تھے۔ چلّہ نشینی ابتدائے احوال میں آپ نے کئی چلے کاٹے۔ایک چلّہ میرپور ریاست جمّوں میں کاٹا۔شریعت کے پابند تھے۔ قید ہونا آپ نے ایک کھتری ساہوکارکا قرضہ دیناتھا۔اس نے آپ کو تنگ کیا۔آپ  نے اُس کے بہی کھاتہ کا ساراسامان رجسٹر وغیرہ جلادیا۔اُس نے آپ پر مقدمہ کردیا۔چنانچہ سات سال قید ہوگئے۔ جِسم کا ...

میاں غلام حسن رحمتہ اللہ علیہ

  آپ میاں سلطان مست بن سلطان ملک کے تیسرے بیٹے تھے۔بیعت وخلافت سید سلطان بالابن سیدسلطان محمود ہاشمی رنملوی رحمتہ اللہ علیہ سےرکھتے تھے۔جن کاذکرتیسرے طبقہ کے آٹھویں باب میں گذرچکاہے۔ شجرہ بیعت آپ مرید سید سلطان بالا نوشاہی ہاشمی کے ۔وہ مرید شیخ غلام حسن سلیمانی بھلوالی کے۔وہ مریداپنےبھائی شیخ احمد الدین سلیمانی کے ۔وہ مرید اپنے چچاشیخ نظام الدین سلیمانی گھنگوالی کے۔وہ مرید اپنےبرادرعم زادشیخ بڈھابن شیخ فیض شیخ سلیمانی بھلوالی رحمتہ اللہ ع...

میاں سلطان بالارحمتہ اللہ علیہ

  آپ میاں الٰہی بخش بن میاں پیربخش نوشہروی رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند یگانہ اورمریدوخلیفہ و سجادہ نشین تھے۔ اخلاق وعادات آپ صاحب حسن خلق ۔دنیاوی امورمیں لائق ۔فن شہسواری کے ماہر تھے۔آپ کودس روپیہ روزینہ ملتاتھا۔کشف قبورکامقام بھی آپ کو حاصل تھا۔ حصولِ اولاد منقول ہے کہ آپ کے ہاں اولادنہیں ہوتی تھی ۔ایک روزحضرت شاہ دَولہ گجراتی رحمتہ اللہ علیہ کے مزارپرمراقبہ کیااوراُن کی روحانیت سے اولادکے واسطے درخواست کی۔ انہوں نےایک لڑکاسرسے پکڑکرآپ ک...

میاں اکبرعلی دَڑوہ والہ رحمتہ اللہ علیہ

  آپ میاں سلطان حاجی بن میاں سلطان شاہ سچیاری رحمتہ اللہ علیہ ساکن دَڑوہ کے اکلوتےبیٹے تھے۔ آپ کی بیعتِ طریقت سیّد نظام الدین بن سیّد سبحان علی ہاشمی رنملوی سے تھی۔جن کا ذکر تیسرے طبقہ کے ساتویں باب میں گذرچکاہے۔ شجرۂ بیعت آپ مرید سیّد نظام الدین ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ کے۔وہ مرید سید قدم الدین ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ کے ۔وہ مرید اپنے والد سیّد عزیزاللہ ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ  کے۔وہ مرید اپنے والد سید براہم شاہ ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ کے۔و...

میاں نبی بخش رحمتہ اللہ علیہ

  آپ میاں سلطان امیر بن محبوب شاہ بن محمد اکرم نوشہروی رحمتہ اللہ علیہ کے تیسرے بیٹے تھے۔ بیعت وخلافت میاں سلطان مُلک بن سلطان محمد نوشہروی رحمتہ اللہ علیہ سے حاصل تھی۔ نوشاہی دیدار آپ ظاہری علم میں بھی اچھی دسترس رکھتے تھے۔فقرمیں آپ کی منزلت خاص تھی۔تصوّف اور شرع کے پابند تھے۔ایک مرتبہ آپ کو حضرت نوشہ گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کی زیارت ظاہری آنکھوں سے ہوئی۔ ایک مخالف کو سزا آپ کے بیٹے میاں محمد الدین مرحوم سے منقول ہے کہ ایک بار آپ ڈھو...

میاں حافظ حسن محمد رحمتہ اللہ علیہ

  آپ میاں سلطان ملک بن سلطان محمد نوشہروی رحمتہ اللہ کے پانچویں فرزند اور مریدو خلیفہ تھے۔ قرآن مجید کے حافظ تھے۔علم و فضل بھی اچھاتھا۔شریعت و طریقت کے پابند تھے۔عملیات میں خاصی دسترس رکھتے تھے۔خصوصاً عمل حُب آپ کے پاس مجرب تھا۔ اولاد آپ کے تین بیٹے تھے۔ ۱۔میاں چراغ علی۔            ۲۔میاں فضل علی المعروف پیر فضل۔ ۳۔میاں باغ علی۔ ؎         میاں ...

میاں سلطان مست رحمتہ اللہ علیہ

  آپ میاں سلطان ملک بن میاں سلطان محمد نوشہروی رحمتہ اللہ علیہ کے دوسرے بیٹے تھے۔ بیعت و خلافت حضرت شیخ بڈھابن شیخ فیض بخش سلیمانی بھلوالی رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔جن کا ذکرچوتھے طبقہ کے ساتویں باب میں گذرچکاہے۔ مشایخ صحبت آپ کے ہمشیرہ زادہ سید اکبرشاہ خوارزمی سوہدروی رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے تھےکہ ماموں میاں سلطان مست رحمتہ اللہ علیہ کو متعدد بزرگوں سے فیض حاصل ہواتھا۔ ازاں جُملہ ۱۔میاں سلطان علی بن میاں عبدالغفور جھنگی والہ رحمتہ اللہ علی...

میاں الٰہی بخش رحمتہ اللہ علیہ

  آپ میاں پیر بخش بن میاں سلطان محمد نوشہروی رحمتہ اللہ علیہ کے فرزنداکبراور مرید و خلیفہ وسجادہ نشین تھے۔آپ فنون سپہ گری و شہسواری وجوانمردی میں اپنے بزرگوں سے سبقت لے گئے تھے۔ شاہانہ جلسوں میں خلعتیں حاصِل کرتے۔ سِکّھوں  کی ملازمت آپ کےزمانہ میں سِکّھوں کی حکومت تھی ۔آپ اُن کے لشکرمیں بعہدۂ کمیدان ملازم تھے۔سِکھ سردارآپ کی بڑی  قدر کرتے تھے۔کتاب عمدۃ التواریخ مصنّفہ لالہ سوہن لعل سُوری کنجاہی اور کتاب عبرت نا مہ میں مصنّفہ ...

میاں سلطان حاجی رحمتہ اللہ علیہ

  آپ میاں سلطان شاہ بن میاں محمد اکرم نوشہروی رحمتہ اللہ علیہ کے تیسرے بیٹے اور مرید و خلیفہ تھے۔اہل عبادت وریاضت تھے۔ ۱؎میاں سلطان ملک نوشہروی رحمتہ اللہ علیہ کاکچھ ذکر شریف التواریخ  کی تیسری جلد موسوم بہ تذکرۃ النوشاہیہ کے پانچویں حِصّہ عوارف الانوار میں لکھاجائےگا۔شرافت دَڑوہ میں وَرود آپ کی تربیّت بمقام حاجی والہ ضلع گجرات ہوئی۔جب جوان ہوئے۔تو بمقام دَڑوہ آکر ایک حجرہ بنایااوراس میں مصروف عباد ت رہنے لگےاوراپنی سکونت سے بھی اُسی...

میاں سلطان مُلک رحمتہ اللہ علیہ

  ؂ بسلطانِ مُلک از حضورِ الاہ رسید ہ بسے رتبہ بے اشتباہ آپ میاں سلطان محمد بن میاں محمد اکرم نوشہروی رحمتہ اللہ علیہ کے تیسرے بیٹے تھے۔اجازت و خلافت شیخ چوغطے شاہ فقیر نوشاہی رحمتہ اللہ علیہ سے رکھتے تھے۔جن کاذکر کتاب ہذاکی تیسری جلد موسوم بہ تذکرۃ النوشاہیہ کے چھٹے حِصّہ میں آئے گا۔ تعلیم آپ جب سن تمیز کوپہنچے تووالد نے آپ کو موضع لنگے برلب دریائے چناب  میاں وڈا رحمتہ اللہ علیہ کے درس میں داخل کیا۔آپ نے وہاں سے قرآن مج...