میاں سلطان شیردَڑوہ والہ رحمتہ اللہ علیہ
آپ میاں اکبرعلی بن سلطان حاجی دَڑوہ والہ رحمتہ اللہ علیہ کے دوسرے فرزند تھے۔بیعت وخلافت شیخ گوہر شاہ بن شیخ ماہی شاہ سلیمانی رنملوی رحمتہ اللہ علیہ سے رکھتے تھے۔ شجرہ بیعت آپ مرید شیخ گوہرشاہ سلیمانی کے۔وہ مرید شیخ نظام الدین سلیمانی رحمتہ اللہ علیہ گھنگوالی کے۔ اس سے اُوپرشجرہ میاں غلام حسن بن سلطان مست نوشہروی رحمتہ اللہ علیہ کے ذکرمیں لکھاگیاہے۔ فیضانِ کثیر آپ بڑے صوفی اہل شریعت وطریقت۔صاحب فیضان ظاہری و باطنی تھےنماز باجماعت اداکیاک...