پسندیدہ شخصیات  

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

    ابن زید۔ بھائی ہیں بنی مصیص کے۔ ہمیں عبید اللہ بن احمد بن سمیں نے اپنی سند سے یونس بن بکیر سے انھوں نے محمد بن اسحاق سے انھوں نے عبدالرحمن بن حارث بن عبد اللہ بن عیاش سے روایت کر کے خبر دی کہ وہ کہتے تھے مجھ سے قاسم بن محمد نے بیان کیا کہ یہ آیت وما کان لمومن ان یقتل مومنا الاخطاء (٭ترجمہ کسی مومن کو یہ جائز نہیں کہ کسی مومن کو قتل کر دے مگر دھوکہ سے) تمہارے دادا عیاش بن ربعیہ کے حق میں نال ہوئی تھی۔ حارث بن زید مصیص کے بھائی تھے وہ...

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

    ابن زید بن حارثہ بن معاویہ بن ثعلبہ بن جذیمہ بن عوف بن بکر بن عوف بن انمار بن عمرو بن ودیعہ بن لکیز بن افصی بن عبد القیس۔ ربعی عبدی۔ ان کی والدہ ذوملہ بنت ردیم ہیں جو بنی ہند بن شیبان سے تھیں ان کی کنیت ابو عتاب ہے سن۲۱ھ میں شہید ہوئے ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

حضرت شیخ جمال گوجری

آپ شیخ صلاح درویش کے مرید تھے اور شیخ احمد عبدالحق کی صحبت سے اودھ میں فیض یاب ہوئے تھے۔ شیخ احمد عبدالحق فرماتے ہیں کہ میں نے بکر سے پنڈوہ تک کا سفر کیا ہے اور اس تمام سفر کے دوران میری کسی مسلمان سے ملاقات نہیں ہوئی البتہ اودھ میں ایک بچّہ (مسلمان) دیکھا تھا اور جمال گوجر کی طرف اشارہ کیا۔  شیخ احمد جب اودھ میں رہتے تھے تو آپ کے پاس ایک کتیا بھی رہتی تھی، جب اُس نے بچےدیے تو  شیخ احمد نے اس شہر کے تمام رئیس، حاکم اور عوام کی دعوت کی ا...

(سیدنا )حارث (رضی اللہ عنہ)

    ابن زیاد۔ یہ انصاری نہیں ہیں۔ ان کا شمار اہل شام میں ہے۔ ان کے صحابی ہونے میں اختلاف ہے۔ حسن بن سفیان نے قیبہ سے انھوں نے لیث سے انھوں نے معاویہ بن صالح سے انھوں نے یونس بن سیف سے انھوں نے حارث بن زیاد سے روایت کی ہیک ہ رسول خدا ﷺ نے فرمایا تھا کہ اے اللہ معاویہ کو کتاب و حساب سکھا دے او انھیں عذاب سے محفوط رک۔ اس حدیث کو حسن بن عرفہ نے قیتبہ سے روایت کیا ہے اور کہا ہے کہ اس حدیث کے راویوں میں حارث بن زیاد بھی ہیں جو رسول خدا ﷺ کے ص...

حضرت شیخ صلاح درویش

آپ قصبہ ردولی ضلع بارہ بنکی میں حوض کے اوپر آرام فرمارہے ہیں، شیخ احمد عبدالحق فرماتے ہیں کہ میں ایک سفر سے جب ردولی واپس آیا تو اگرچہ یہ میرا اصلی وطن تھا لیکن اس کے باوجود میں نے شیخ  سے یہاں ٹھہرنے کی اجازت مانگی اس لیے کہ اس علاقے کے صاحب ولایت آپ ہی تھے چنانچہ میں آپ کے روضہ پر گیا اور وہاں فاتحہ پڑھی اور مصطفیٰ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات پر تحفہ درود بھیجا اور بیٹھ گیا اور عرض کیا کہ مجھے توصرف ایک جائے نماز اور ایک پانی کا...

  (سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

  ابن زیاد انصاری ساعدی بدری۔ ان کا شمار اہل مدینہ میں ہے۔ بدر میں نبی ﷺ کے ہمراہ شریک تھے۔ ہمیں ابو یاسر بن ابی حبہ نے اپنی سند سے عبداللہ بن احمد تک خبر دی وہ کہتے تھے مجھ سے میرے والد نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہمیں یونس بن محمد نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں عبد الرحمن بن عسیل نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں حمزہ بن ابی اسید نے جن کے والد شریک غزوہ بدر تھے حارث بن زیاد ساعدی انصاری سے نقل کر کے خبر دیکہ وہ غزوہ خندق میں نبی ﷺ کے پاس گئے حضرت علیہ ال...

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

    ابن زہیر بن افیش عکلی۔ ابن شاہین نے کہا ہے میں نہیں جانتا کہ یہ وہی پہلے شخص ہیں یعنی حارث بن اقیش یا کوئی اور ہیں ان کا ذکر ہوچکا ہے۔ ان کی حدیث حارث بن یزید حکلی نے قبیلہ کے مشائخ سے انھوں نے حارث بن زہیر بن افیش عکی سے روایت کی ہے کہ نبی ﷺ نے انھیں اور ان کی قوم کو ایک خط لکھا تھا جس کی عبارت یہ تھی بسم اللہ الرحمن الرحیم من محمد النبی لنبی قیس بن اقیش ما بعد فانکم ان اقمتم الصلوۃ واتیتم الزکاۃ و اعلہیتم بسم اللہ عزوجل والصفی فان...

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

  ابن ابی ربیعہ مخزومی۔ ان سے نبی ﷺ نے کچھ قرض لیا تھا۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ نے لکھا ہے اور کہا ہے کہ یہ وہم ہے اس کو عبداللہ ابن عبدالصمد بن ابی خداش موصلی نے قاسم جرمی سے انھوں نے سفیان سے انھونے اسمعیل بن ابراہیم سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے حارث بن ابی ربیعہ سے روایت کیا ہے اور ثوریکے شاگردوںنے ثوری سے انھوں نے اسمعیل بن ابراہیم بن عبداللہ بن ابی ربیعہ سے روایت کیا ہے ثوری کے شاگردوں نے ثوری سے انھوںنے اسمعیل بن ابراہیم بن عبداللہ ب...

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

    ابن ربیع بن زیاد بن سفیان بن عبد اللہ بن ناشب بن ہدم بن مود بن غالب بن قطیعہ بن عبس غطفانی عبسی۔ ہشام کلبی نے ابو الشعب عبسی سے روایت کی ہے کہ انھوںنے کہا رسول خدا ﷺ کے حضور میں بنی عبس کے نو آدمی آئے وہ مہاجرین اولین میں سے تھے انھیں میں حارث بن ربیع بن زیاد بھی تھے یہ سب لوگ اسلام لائے تو نبی ﷺ ان کے لئے دعا فرمائی۔ ابن ماکولا نے لکھا ہے کہ ربیع کامل ور عمارہ وہاب اور انس الفوارس اور قیس الحفاظ یہ سب لوگ زیاد کے بیٹے ہیں ان کا تذک...