/ Thursday, 25 April,2024

حضرت خواجہ سید محمد عیسی گنڈا پوری

حضرت خواجہ سید محمد عیسی گنڈا پوری رحمۃ اللہ علیہ  موضع چودھواں تحصیل کلاچی ضِلع ڈیرہ اسمٰعیل خاں (صوبہ سرحد) ؟؟؟ھ/؟؟؟ء۔۔۔ ۱۲۲۰ھ/ ۱۸۰۶ء موضع چودھواں ضِلع ڈیرہ اسمٰعیل خاں   قطعۂ تاریخِ وفات صاحب کشف و کرامت شہِ گنڈا پُوری سالِ رحلت ہے ملائک کی زباں پر صابر   آپ کے نُور کی ہے صوبۂ سرحد میں ضیاء ’’دُرِّ شاہوارِ اَرم خواجہ محمد عیسیٰ‘‘ ۱۸۰۶ء   (صابر براری، کراچی)   آپ کی ولادت با سعادت موضع چودھیواں علاقہ گنڈا پور تحصیل کلاچی ضِلع ڈیرہ اسماعیل خاں (صوبہ سرحد) میں ہوئی۔ ظاہری تعلیم اپنے گاؤں ہی میں حاصل کی اور پھر تصوّف کی بہت سی کتابوں کا مطالعہ کیا۔ آپ حضرت خضر علیہ السلام کے صحبت یافتہ تھے اور ہر روز اُن سے ملاقات کرتے تھے بلکہ آپ کی ابتدائی باطنی تربیّت حضرت خضرت علیہ السلام نے ہی کی تھی۔ اور اُنہی کے ارشارے پر ہی رامپور جا ۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ عبدالرحمن سرہندی

حضرت خواجہ عبدالرحمن سرہندی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: خواجہ عبدالرحمن سرہندی۔لقب:مجددی،سرہندی،قندھاری،ثم سندھی۔والد کا اسمِ گرامی:  خواجہ عبدالقیوم سر ہندی تھا۔آپ حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی شیخ احمد فاروقی سر ہندی علیہ الرحمہ کے خانوادہ سےتعلق رکھنے والی وہ پہلی شخصیت  ہیں جو سندھ آکر رہائش پذیر ہوئی اور جس سے مجددی سلسلہ کو سندھ میں فروغ حاصل ہوا ۔ آپ کا سلسلہ نسب صرف نو واسطوں سے حضرت امام ربانی سے اور اکتالیس واسطوں سے امیر المومنین خلیفہ المسلمین حضرت سید نا عمر فاروق اعظم  رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے۔ تاریخِ ولادت: 1244ھ/بمطابق 1808ء ،کو احمد شاہی شہر (قندھار ، افغانستان ) میں پیدا  ہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ نے اپنے علاقہ کے مقتدر علماء بالخصوص ملا حبیب اللہ قندھاری(موٗ لف کتا ب مغتنم )سے علوم ظاہری کی تحصیل کی اور سترہ سال کی عمر تک تمام علوم متداولہ میں ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا امام الدین سیالکوٹی نقشبندی رائے پوری

حضرت مولانا امام الدین سیالکوٹی نقشبندی رائے پوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           یہ طریقت حضرت مولانا امام الدین ابن مولانا کرم الٰہی ( قدس سرہما غالباً ۳۰۴ ، ۱۲۸۳ھ/۱۸۶۷ میں چک عادل ، ضلع سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم والد ماجد سے حاصل کی پر مختلف افاضل سے استفا دہ کرتے ہوئے فقیہ اعظم مولانا محمد شریف خلیفۂ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی قدس سرہما کی خدمت میں کوٹلی لوہارں حاضر ہو کر جملہ علوم و فنون کی تعلیم حاسل کی ۔ تکمین علوم کے بعد رائے پورا عواناں ، ضلع سیالکوٹ کو مرکز بنا کر تبلیغ دین کا سلسلہ شروع کردیا ، سلسلۂ نقشبندیہ میں امیر ملت حضرت پیر سید جماعت علی شال محدث علی پوری قدس سرہ سے بیعت ہوئے اور پھر کچھ عرصہ کے بعد اجازت و خلافت سے نواز ے گئے ۔           حضرت امیر ملت قدس سرہ کے ا۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ محمد زبیر سرہندی

حضرت خواجہ محمد زبیر سرہندی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی: حضرت خواجہ محمد زبیر سرہندی﷫۔کنیت:ابوالبرکات۔لقب:شمس الدین،قیوم رابع۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:حضرت خواجہ محمد زبیرسرہندی بن خواجہ شیخ ابوالعلی بن خواجہ حجۃ اللہ محمدنقشبند ثانی بن خواجہ محمد معصوم سرہندی بن امام ربانی حضرت مجدد الف ثانی۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔(تاریخِ مشائخِ نقشبند:435) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 5/ذیقعدہ1093ھ مطابق 2/نومبر1682ء،بروز پیرکوہوئی۔(ایضا:435) تحصیلِ علم: آپ کاساراخاندان نورعلیٰ نورتھا۔جن میں جذبۂ حریت، استقامت علی الدین اورعلم وعمل شریعت وطریقت میں بےمثال تھے۔جہاں ہرطرف قال اللہ وقال رسول اللہﷺکی صدائیں دلوں کوجلابخشتی تھیں۔اس نورانی و روحانی فضا میں حضرت  خواجہ محمد زبیر سرہندی﷫کی تربیت ہوئی۔ جب آپ کی عمر مبارک چار برس چار ماہ ہوئی تو آپ کو ایک سعادت مند ادیب اور طالع مند اتالیق کے سپرد ک۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ عارف ریوگری

حضرت خواجہ عارف ریوگری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت خواجہ عبدالخالق غجدوانی قدس سرہ کے چار خلیفہ تھے۔ خواجہ احمد صدیق، خواجہ اولیائے کبیر، خواجہ سلیمان کرمینی اور خواجہ عارف ریوگری رحمۃ اللہ علیہم، خواجہ عارف ریوگری خلیفۂ اعظم تھے۔ تمام عمر اپنے پیر روشن ضمیر کی خدمت بابرکت میں رہے اور باطنی فیوض و برکات سے مالا مال ہوئے۔ علم و حلم، زہد و تقویٰ، عبادت و ریاضت اور رشد و ہدایت میں عالی شان رکھتے تھے۔ حضرت خواجہ عبدالخالق غجدوانی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت کے بعد سجادہ نشین بنے اور ایک خلق کو راہِ ہدایت پر گامزن کیا۔ آپ کا مولد و مدفن ریوگر (بخارا سے ۱۸؍میل اور غجدوان سے ۳؍میل دور ایک موضع) ہے آپ کی ولادت ۲۷؍رجب المرجب ۵۵۱ھ مطابق ۱۵؍ستمبر ۱۱۵۶ء اور وفات یکم شوال ۷۱۵ھ مطابق ۲۹؍دسمبر ۱۳۱۵ھ ہے۔ آپ کی عمر شریف بہت دراز تھی۔ آپ کے پیر و مرشد خواجہ عبدالخالق غجدوانی کی وفات ۵۷۵ھ میں ہوئی اور آپ کی ۷۱۵ھ م۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ قادر بخش جہانخیلی

حضرت خواجہ قادر بخش جہانخیلی علیہ الرحمۃ سلسلہ نسب:آپ کا سلسلہ نوب یوں ہے۔ خواجہ قادر بخش بن دیدار بخش بن شیر محمد خان بن غلام محمد خان بن ممریز خاں بن موکل خاں بن مصری خان۔آپ کے مورث اعلیٰ مصری خاں قصبہ کلال گو علاقہ غزنی میں رہا کرتے تھے۔ موکل خان جو احمد شاہ درانی کے اعلیٰ رکن سلطنت تھے۔ ایک درویش با کمال گلزار محمد خاں قم مہمند زئی ملک افغانستان سے سلسلہ قادریہ میں بیعت ہوئے۔ ان کے پیر نے بغرض تعلیم و تلقین اپنے دو خلیفے شیر خاں غازی اور حاجی مڈکی ان کے ساتھ کردیے۔ جب موکل خاں پنجاب کو آئے تو وہ ہر دو ساتھ تھے۔ آپ ضلع ہوشیار پور میں جہانخیل کی زمین پر آباد ہوئے۔ ہر دو خلیفوں کی پختہ قبریں اس وقت ہائی سکول خالقیہ کی جدید جامع مسجد کے عقب میں جانب غرب موجود ہیں۔ شیر محمد خان ریاست منڈی میں ملازم ہوئے۔والدمحترم کی پیدائش و دیگر حالات:جب ان کی عمر ساڑھے بتیس سال کی ہوئی تو ۱۳۰۴ھ میں دیدار ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا حامداللہ نقشبندی

حضرت مولانا حامداللہ نقشبندی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

شیخ علامہ رجب صبحی دیب (شام)

شیخ ڈاکٹر مفسر محدث فقیہ عارف باللہ رجب صبحی دیب (دمشق،شام) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ملک شام کے معروف عالم دین  اور سلسلہ نقشبندیہ کے شیخ طریقت شیخ ڈاکٹر محدث مفسر فقیہ عارف باللہ حضرت رجب صبحی دیب ۱۰ رمضان المبارک وقت عصر ۱۴۳۷ھ بمطابق ۱۵جون ۲۰۱۶ء اس دارِ فانی سے انتقال فرماگئے۔ حضرت کی نمازِ جنازہ ۱۱ رمضان المبارک ۱۴۳۷ھ بمطابق ۱۶ جون ۲۰۱۶ء جامعہ ابو النور میں ادا کی جائے گی اور ان کے خاندانی قبرستان میں  سپردِ خاک کیا جائے گا۔۔۔۔

مزید

محمد بخش امرتسری لاہوری نقشبندی

حضرت خواجہ۔۔۔

مزید

میاں محمد حسین قادری نقشبندی

زبدۃ السالکین الحاج میاں محمد حسین قادری نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           زبدۃ الاصفیاء حضرت الحاج میں محمد حسین قادری نقشبندی ابن کرم الٰہی رحمہا اللہ تعالیٰ)۹؍محرم الحرام،۲۰نومبر بروز سہ شنبہ(۱۳۰۰ھ؍۱۸۸۲ئ) موضع جھگیاں ناگردہ مضافات لاہور میں پیدا ہوئے،والد ماجد نے ہوش سنبھالنے پر تعمیر سیرت پر پوری توجہ دی، ایک دن میاں محمد حسین کپاس کا پھول توڑ لائے،والد گرامی کو پتہ چلا تو خوب تواضع کی اور زمیند ار کے پاس جا کر فرمایا اس بچے نے تمہارے کھیت سے ایک پھور توڑلیا ہے،اب تمہاری مرضی ہے چاہو تو قیمت لے لو اور چا ہو تو معاف کردو۔ میں صاحب فرمایا کرتے تھے مجھے یاد نہیں کہ اس کے بعد مجھ سے کوئی اسی حرکت سرزد ہوئی ہو قرآن مجید والد ماجد سے پڑھا اور قصبہ ڈھولن وال  میں پرائمری تک تعلیم حاصل کی۔       &nbs۔۔۔

مزید