ضیائے صحابیات  

(سیّدہ )خرقاء( رضی اللہ عنہا)

خرقاء خبثیہ،حضورِ اکرم کے قریب ہی رہتی تھیں،حماد بن زید کی حدیث میں ان کا ذکر آتا ہے،ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے،بقول ابو عمر ابوالسفر سعید بن محمد خرقاء سے روایت کی اور ابن السکن نے انہیں صحابیات میں شمار کیا ہے،لیکن اس حدیث سے یہ ثابت نہیں ہوتا،کہ خرقاء کو رویت حاصل ہوئی۔ ...

(سیّدہ )خضرہ( رضی اللہ عنہا)

خضرہ،ابو کریب نے معاویہ بن ہشام سے انہوں نے سفیان سے انہوں نے جعفر بن محمد سے انہوں نے والد سے روایت کی،کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی ایک خادمہ کانام خضرہ تھا،ابن مندہ اور ابو نعیم نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )خولہ( رضی اللہ عنہا)

خولہ دخترِ عمرو،حضرت عائشہ کی حدیث میں ان کا ذکر ہے،ہشام بن عروہ سے انہوں نے حضرت عائشہ سے روایت کی، کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے ذبح کرنے کے لئے ایک اونٹ خریدا،اور جناب خولہ کے پاس بھیجا، کہ وہ اسے ذبح کر کے تقسیم کردیں،ابن مندہ اور ابو نعیم نےذکرکیا ہے۔ ...

(سیّدہ )خولہ( رضی اللہ عنہا)

خولہ دختر ہذیل بن ہمبیرہ بن قبصیہ بن حارث بن حبیب بن حُرفہ بن ثعلبہ بن بکر بن حبیب،بن غنم،بن تغلب تحلبیہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون سے نکاح کیا،مگرحضور تک آنے سے پہلے وفات پاگئیں،یہ حرجانی کا قول ہے،ابوعمر نے ذکر کیا ہے۔ ...