نکاح کا مسئلہ
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مندرجہ ذیل مسئلے کے بارے میں کہ ۔ زید کا نکاح ہندہ سے تقریباً سات سال پہلے ہوا ، نکاح کے چند ماہ بعد ہی ہندہ کی بعض گھریلوں غیر مناسب روئیے کے سبب زید اپنے اہل خانہ سے الگ ہوکر ہندہ کے ساتھ دوسرے مکان میں رہنے لگا ۔ اس کے بعد بھی ہندہ میں مزید کوئی سدھار نہ آیا جس کے سبب زید اور ہندہ کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہے ۔ زید کے بار بار سمجھانے کے باوجود بھی ہندہ میں کوئی تب...