گندم سے حاصل ہونے والے بھوسے پر عشر کا حکم
جوگندم بالیوں سے نکالنے کےبعد دانہ الگ اور بھوسہ الگ ہو جاتا ہے۔ تو کیا جو بھوسہ ہے اس پر عشر ہو گا یا نہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب ہمارے دور میں گندم کی کاشت کے ساتھ ساتھ بھوسہ بھی مقصود ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ بھوسہ کو مہنگے داموں بیچا جاتا ہے۔ لہذا اس پر عشر ہونا چاہئے۔ تنویرالابصارودرمختارمیں ہے: "الافیھالایقصدبہ استغلال الارض نحوحطب و قطب۔۔۔وحشیش۔۔۔حتی لو اشغل ارضہ بھا یجب العشر"۔ ترجمہ:ان چیزوں میں عشر نہیں جن سے ز...