علمائے احناف  

محمد بن عمر بخاری

           محمد بن عمر حسام الدین صدر شہید دبن برہان الدین کبیر عبد العزیز بن عمر بن[1]مازہ بخاری بخارا کے اکابر واعیان محدثین و فقہاء میں سے تھے اور آپ کو سلاطین و ملوک  کے نزدیک قبولیت تامہ حاصل تھی۔ماہ شوال ۵۵۲؁ھ میں حج کر کے بغداد میں تشریف لائےجہاں حدیث اپنے باپ صدر الشہید سے روایت کی اور ۵۵۶؁ھ میں وفات پائی۔’’بدر عصر‘‘ تاریخ وفات ہے۔   1۔ شمس الدین ابع جعفر ...

عبد الغفور کردری

          عبد الغفر بن لقمان بن محمد کردری: شہر کردر کے جو خوار زم میں واقع ہے، رہنے والے تھے،ابو المفاخر کنیت اور شرف القضاۃ و تاج الدین و شمس الائمہ لقب رکھتے تھے،بڑے زاہد عابد اور اپنے زمانہ کے امام حنفیہ تھے۔فقہ ابی الفضل عبدالرحمٰن بن محمد کریانی سے حاصل کی اور حلب میں عہد سلطان نور الدین محمود میں مدت تک قاضی رہے اور وہیں ۵۶۲؁ھ کو وفات پائی۔تصانیف حسب ذیل کیں: کتاب اصول فقہ،کتاب مفیدومزید،شرح تجر...

علی بن مودود کشانی

              علی بن مودود بن حسین بن حسن بن محمد بن ابراہیم کشانی: شہر کشانیہ میں جو چمنستان نواحی سمر قند میں واقع ہے،۴۸۰؁ھ میں پیدا ہوئے۔اپنے وقت کےامام فاضل،فقیہ مناظر ،محدث کثیر المحفوظ تھے،فقہ اپنے چچا  مسعود بن حسین صاحب مکتصر مسعودی مقیم بخارا اور عبد العزیز بن عمر بن مازہ سے حاصل کی،پھر مرو میں گئے اور وہاں قاضی محمد بن حسین ارسابندی تلمیذ علی مروزی شاگرد دبوسی سے تفقہ کیا اور ح...

حسن بزدوی

           حسن بن فخر الاسلام علی بن محمد بزدوی: ۴۷۶؁ھ کو سمر قند میں پیدا ہوئے، ابو ثابت کنیت تھی۔جب آپ کا باپ فوت ہو گیا تو آپ کو آپ کا چچا صدر الاسلام ابو الیسر مھمد بن محمد بخارا کی طرف لے گیا اور وہاں آپ کو پرورش کیا اور پڑھایا لکھایا۔ جب آپ کا چچرا بھائی ابو المعالی قاضی صدر احمد فوت ہوا تو آپ بخارا کے قاضی مقرر ہوئے اور مدت تک قضاء پر قائم رہے پھر شہر بز کو واپس آئے اور اخیر عمر تک یہیں رہ ...

محمد بن یوسف سمر قندی صاحب ملتقط

                محمد بن یوسف حسینی سمر قندی: ناصر الدین لقب اور ابو القاسم کنیت تھی، اپنے زمانہ کے امام عظیم کبیر المحل عالم تفسیر و حدیث و فقہ اور واعظ و مجتہد علم ادب اور ائمہ کبار اور علمائے نامدار کے بڑے ثنا خوان تھے،نہایت مفید اور کثیر المنافع تصنیفات کیں جس میں سے کتاب نافع فقہ میں اور متقط فتاویٰ میں اور خلاصۃ المفتی اور کتاب الاخصاف اور مصابیح السبل وغیرذلک مشہورومعروف ہیں،وفات آ...

محمد بن ابی بکر بزدوی

          محمد بن ابی بکر سخی صابونی [1]بزدوی: ابو طاہر کنیت تھی اور ابراہیم صفار کے اصحاب میں سے اپنے زمانہ کے امام عالم زاہد تھے،ابا نصر احمد بن عبدالرحمٰن اور قاضی ابا الیسر بزدوی سے سنا اور تفقہ کیا اور آپ سے بخارا میں سمعانی شافعی نے لکھا۔وفات آپ کی ۵۵۵؁ھ میں واقع ہوئی،’’قدوۃ گیتی‘‘ تاریخ وفات ہے۔   1۔ محمد بن ابی بکر بن عثمان بن محمد سنجی صابونی (حدائق الحنفیہ)  ...

محمد بن نصر مدینی 

           محمد بن نصر بن منصور علی بن محمد بن محمد بن فضل عامری مدینی: ابو المعالی کنیت تھی،امام زاہد،فقیہ کامل اور سمر قند کے خطیب تھے۔۴۵۰؁ھ میں پیدا ہوئے۔فقہ صدر الاسلام محمد بن محمد بزدوی اور فخر الاسلام علی بن محمد بن بزدوی سے حاصل کی اور بڑی عمر پائی،یہاں تک کہ آپ کے اقران سب فوت ہو گئے تھے۔ سمعانی شافعی نے کہاہے کہ میں نے آپ سے ابی العباس مستغفری کی دلائل النبوہ کو سُنا۔ سمر قند میں ۵۵۵؁ھ م...

ہبۃ اللہ بن عقیلی  

              ہبۃ اللہ بن محمد بن ہبۃ اللہ بن احمد بن یحییٰ عقیلی: بڑے عالم فاضل فقیہ کامل اور کمال الدین عمر بن احمد صاحب تاریخ حلب کے دادا تھے۔حلب کی قضاء مدت تک آپ کے سپرد رہی اور ۵۵۴؁ھ میں وفات پائی۔’’شمع انجمن‘‘ تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)...

عبدالرحمٰن خرقی

           عبدالرحمٰن بن محمد بن عبداللہ نیشا پوری خرقی: ۴۲۹؁ھ میں پیدا ہوئے،اپنے زمانہ کے فقیہ فاضل واعظ خوش خلق تھے،مدت تک بخارا میں رہے،جمال الدین ابی نصر احمد بن عبدالرحمٰن ریغد مونی تلمیذ ابی زیددبوسی سے پڑھا اور ۵۵۳؁ھ میں وفات پائی۔خرقی بفتحۂ خاء شہر خرق کی طرف منسوب ہے جو مرو سے تین فرسنگ کے فاصلہ پر واقع ہے اور خرقی بکسر خاء گودڑی فروش کو کہتے ہیں سو یہ ٹھیک معلوم نہیں کہ ان دونسبتوں میں س...

عبدالرحمٰن خرقی

           عبدالرحمٰن بن محمد بن عبداللہ نیشا پوری خرقی: ۴۲۹؁ھ میں پیدا ہوئے،اپنے زمانہ کے فقیہ فاضل واعظ خوش خلق تھے،مدت تک بخارا میں رہے،جمال الدین ابی نصر احمد بن عبدالرحمٰن ریغد مونی تلمیذ ابی زیددبوسی سے پڑھا اور ۵۵۳؁ھ میں وفات پائی۔خرقی بفتحۂ خاء شہر خرق کی طرف منسوب ہے جو مرو سے تین فرسنگ کے فاصلہ پر واقع ہے اور خرقی بکسر خاء گودڑی فروش کو کہتے ہیں سو یہ ٹھیک معلوم نہیں کہ ان دونسبتوں میں س...