متفرق صحابہ کرام  

(سیدنا) جبیر (رضی اللہ عنہ)

    ابن بحینہ۔ بحینہ ان کیو الدہ کا نام ہے اور ان کے والد کا نام مالک ہے۔ قرش ہیں بنی نوفل بن عبد مناف سے۔ انک ا صحابی ہونا ثابت ہے جنگ یمامہ میں شہید ہوئے۔ ابن مندہ اور ابو نعیمنے یی لکھا ہے کہ یہ بنی نوفل بن عبد مناف سے ہیں جو کوئی اس کو دیکھتا ہے وہ سمجھتا ہے کہ ان کا نسب اسی خاندان سے ہے حالانکہ خود ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کے بھائی عبداللہ بن بحینہ کے تذکرہ میں لکھا ہے کہ یہ بنی مطلب بن عبد مناف کے حلیف تھے (اس وجہ سے انکی طرف م...

(سیدنا) جبیر (رضی اللہ عنہ)

  ابن ایاس بن خلدہ بن مخلد بن عامر بن زریق بن عامر بن زریق انصاری خزرجی زرقی۔ بدر میں اور احد میں شریک تھے یہ ابن اسحاق اور موسی بن عقبہ اور واقدی اور ابو معشر کا قول ہے۔ اور عبداللہ بن محمد بن عمارہ نے کہا ہے کہ ان کا نام جبر ہے بیٹِہیں ایاس کے اور یہ جبیر ذکوان بن عبد قیس بن خلدہ کے چچازاد بھائی ہیں۔ خلدہ یسکون لام ہے اور مخلد بضم میم و فتح خاء و لام مشدد ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) جبیب (رضی اللہ عنہ)

    ربیعہ خارث۔ ان کا ذکر ہشام بن عروہ کی حدیث میں ہے جو انھوں نے بواسطہ اپنے والد کے (ام المومنین) عائشہ رضی اللہ عنہا سے رویت کی ہے کہ وہ کہتی تھیں جبیب بن حارث رسول خدا ﷺ کے حضور میں آئے اور انھوںنے عرض کیا کہ یارسول اللہ میں ایک شخص ہوں کہ بے حد گناہ کرتا ہوں حضرت نے فرمایا تو اے حبیب اللہ عزوجل کے سامنے توبہ (٭توبہ کے معنی رجوع کرنا دل میں یہ ارادہ کر کے کہ اب میں اس گناہ کو کبھی نہ کروں گا اس کا اظہار بعجز والجاع جناب باری عز کے ب...

(سیدنا) جبلہ (رضی اللہ عنہ)

  یہ ایک دوسرے جبلہ ہیں نسب ان کا بھی نہیں بیان کیا گیا۔ ہمیں ابو موسی نے اجازۃ خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابوبکر محمد بن عبداللہ ابن حارث اپنی کتاب  میں خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں حسین بن احمد نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں احمد بن خثیمہ نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابن اصہانی نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں شریک نے ابو اسحاق سے انھوں نیایک اور شخص سے جن کا نام انھوں نے اپنے چچا سے جبلہ نقل کیا تھا روایت کر کے خبر دی وہ کہتے تھے کہ ایک شخص نے نبی ﷺ سے ...

(سیدنا) جبلہ (رضی اللہ عنہ)

    ان کا نسب نہیں بیان کیا گیا۔ یہ صحابی ہیں۔ محمد بن سیرین نے رویت کی ہے کہ کسی شہر میں ایکصحابی تھے ان کا نام جبلہ تھا انھوں نے ایک شخص کی بی بی اور اسی شخص کی بیٹی کیاتھ جو دوسری بی بی سے تھی یکدم نکاح کر لیا تھا ایوب نے کہا ہے کہ حسن البصری اس بات کو مکروہ سمجھت یتھے کہ کسی کی بی بی اور بیٹی کے ساتھ نکاح کیا جائے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) جبلہ (رضی اللہ عنہ)

  ابن مالک بن جبلہ بن صفارہ بن دراع بن عدی بن دار بن بانی بن حبیب بن نمارہ بن لخم۔ لخمی داری۔ تمیم داری کے گروہ سے ہیں نبی ﷺ کے حضور میں بیلہ دار کے لوگوں کے ہمراہ آئے تھے اس وت جب کہ آپ تبوک سے واپس آرہے تھے۔ انکا تذکرہ ابو عمر اور ابو موسی نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) جبلہ (رضی اللہ عنہ)

  ابن ابی کرب بن قیس بن حجرہ بن وہب بن ربیعہ بن معاویہ اکرمیں کندی۔ نبی ﷺ کے حضور میں وفد بن کے گئے تھے ان کے ہمراہ دو ہزار پانچ سو آدمی (قبیلہ) عطاء کے تھے۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) جبلہ (رضی اللہ عنہ)

  ابن شراحیل۔ حارثہ بن شراحیل بن عبدالعزی کے بھائی ہیں۔ انکا تذکرہ ابن مندہ نے علیحدہ تذکرہ میں لکھا ہے اور ان کا نسب عذرہ بن زید لات بن رفیدہ بن ثور بن کلب تک پہنچایا ہے پس اس صورت میں یہ زید بن ہارثہ کے چچا ہو جائیں گے۔ بیان کیا گیا ہے کہ حارث (قبیلہ نہان ( جو شاخ ہے قبیلہ طے کی) کی ایک خاتونس ے نکاح کیا تھا ان سے جبلہ اور اسماء اور زید پیدا ہوئے اس کے بعد ان کی والدہ کا انتقال ہوگیا اور ان لوگوں نے اپنا دادا کے یہاں تربیت پائی اور وہی حدی...

(سیدنا) جبلہ (رضی اللہ عنہ)

  ابن حارثہ۔ زید بن حارثہ بن شراحیل کلبیکے بھائی ہیں ان کا نسب اسامہ بن زید کے تذکرہ میں گذر چکا ہے اور عنقریب زید کے تذکرہ میں انشاء اللہ آئے گا۔ نبی ﷺ کے حضور یں اپنے والد حارثہ کیہمراہ آئے تھے اس وقت نبیﷺ مکہ میں تھے۔ ان کا سن (اپنے بھائی) زید سے زیادہ تھا۔ حارثہ اپنے بیٹے زید کے پاس رہ گئے اور جبلہ لوٹ گئے۔ پھر دوبارہ نبی ﷺ کے حضور میں حاضر ہوئے اور اسلام لائے۔ ہمیں عمر بن محمدبن معمر بن طبرز و وغیرہ نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو القاسم...