سیّدنا قبیصہ ابن برأ رضی اللہ عنہ
۔ان کاتذکرہ صحابہ میں کیاگیاہےمگرثابت نہیں ہے۔مجاہد بن جبرنے قبیصہ بن برأ سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہاجب فلاں سرزمین میں خسف ہوگاتوکچھ لوگ ایسے پیداہونگے جو سیاہ خضاب لگائیں گےاللہ تعالیٰ ان کی طرف نظرنہ فرمائے گامجاہدنے کہاہے کہ میں نے اس سرزمین کودیکھاہےوہاں خسف ہواتھا۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے مگراس حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کاذکرنہیں ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )...