(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)
x یہ بشیر ثقفی ہیں۔ یہ ابن ماکولا کا قول ہے۔ انکا صحابی ہونا اور روایت کرنا ثابت ہے۔ ان سے حفصہ بنت سیرین نے رویت کی ہے کہ انھوں نے کہا میں رسول خدا ﷺ کے پس آیا اور میں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ میں نے زمانہ جاہلیت میں یہ منت مانی تھی کہ اونٹ کا گوشت نہ کھائوں گا اور شربا نہ پیوں گا۔ تو رسول خدا ﷺ نے فرمایاکہ اونٹ کا گوشت تو کھائو ہاں شراب البتہ نہ پیو۔ ان کے نام میں لوگوں کا اختلاف ہے بعض لوگ بشیر کہتے ہیں بضم با اور بعض لوگ بجیر کہتے ہیں بضم با...