متفرق صحابہ کرام  

سیدنا) بشیر (رضی اللہ عنہ)

  ابن عقبہ۔ عقبہ کی کنیت ابو مسعود ہے وہ بیٹے ہیں عمرو بن ثعلبہ بن اسیرہ بن عسیرہ بن عطیہ بن خدرہ بن عوف بن حارث بن خزرج کے انصاری ہیں خزرجی ہیں حارثی ہیں انوں نے بچپن میں نبی ﷺ کو دیکھا تھا یہ اور ان کے والد دونوں صحابی ہیں ۔ ابوبکر ابن حزم نے رویت کی ہے کہ عروہ بن زبیر عمر بن عبدالعزیز سے بیانکرت تھ یجب کہ وہ امیرالمومنین تھے کہ مجھ سے ابو مسعود نے یا بشیر ابن ابی مسعود نے کہ دونوں نبی ﷺ کے صحابی تھے بیان کیا کہ جبریل زوال آفتاب کے بعد نبی...

سیدنا۹ بشیر (رضی اللہ عنہ)

  ابن عرفطہ بن خشخاش جہنی فتح مکہ میں رسول خدا ﷺ کے ہمراہ شریک تھے بعض لوگ کہتے ہیں ان کا نام بشڑ ہے ان کا حال بشر کے نا میں گذر چکا ہے انھوںنے فتح مکہ کے متعلق کچھ شعر بھی کہے تھے ان میں کا ایک شعر یہ ہے۔ ونحن غداۃ الفتح محمد         طلعنا امام الناس الفامقدما (٭ترجمہ۔ ہم فتح مکہ کے دن محمد ﷺ کے ہمراہ تھے۔ ہم سب لوگوں کے آگے آگے رہتے تھے) ان کا تذکرہ ابو نعیم نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)...

سیدنا) بشیر (رضی اللہ عنہ)

  ابن عبد المنذر کنیت ان کی ابو لبابہ انصاری ہیں اوسی ہیں بعد اس کے بنی عمرو بن عوف سے ہوئے پھر بنی امیہ بن زید میں سے ہوئے ان کا پورا نسب کسی نے نہیں بیان کیا یہ بشیر بیٹیہیں عبدالمنذر بن زبیر بن زید بن امیہ بن زید بن مالک بن عوف بن عمرو بن عوف بن مالک بن اوس بعض لوگ کہتے ہیں ان کا نام رقاعہ تھا مگر یہ اپنی کنیت سے زیادہ مشہور ہیں کنیت کے بیان میں انشاء اللہ ان کا ذکر ہوگا رسول خدا ﷺ کے ہمرہ جنگ بدر میں شریک ہونے کی غرض سے گئے تھے مگر رسول ...

سیدنا) بشیر (رضی الہ عنہ)

  ابن عبداللہ انصاری ارث بن خزرج کی اولاد سے ہیں یہ زہری کا بیان ہے بعض لوگ ان کا نام بشر کہتے ہیں۔ ان کا تذکرہ اوپر ہوچکا ہے جنگ یمامہ میں شہید ہوئے۔ محمد بن سعد کہتے ہیں کہ انصار میں ان کے نسبکا پتہ نہیں ملتا۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)...

سیدنا) بشیر (رضی اللہ عنہ)

  ابن سعد بن ثعلبہ بن خلاس بن زید بن مالک بن ثعلبہ بن کعب بن خزرج بن حارث بن خزرج۔ کنیت ان کی ابو النعمان ان کے بیٹے کا نام نعمان بن بشیر تھا بیعت عقبہ ثانیہ اور جنگ بدر و احد اور تمام غزوات میں و اس کے بعد ہوئے شریک ہوئے۔ بعض لگوںکا بیان ہے کہ سقیفہ (٭سقیفہ کہتے ہیں سائبان کو قبیلہ بنی ساعدہ میں ایک چبوترہ پر سائبان تھا وہیں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ کی خلافت کا مشورہ ہوا تھا) میں حضرت ابوبکر صدیق سے انصار میں سب سے پہلے انھیں نے بیعت کی ا...

سیدنا) بشیر (رضی اللہ عنہ)

  ابن ابی زید نام نا کا ثابت بن زید ہے۔ ابو زید ان چھ آدمیوں میں تھے جنھوں نے رسول خدا ﷺ کے عہد میں قران جمع کیا تھا۔ جنگ حرہ میں شہید ہوئے یہ ابن مندہ نے محمد بن سعد سے نقل کیا ہے۔ ان کا یہ کہنا کہ جنگ جسر میں شہید ہوئے وہم اور تصحیف ہے وہ جنگ جسر میں شہید ہوئے جس دن ابو عبیہ ثقفی عراق میں شہید ہوئے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت کا زمانہ تھا وہ دن قس ناطف کا تھا۔ انھوں نے جسر کوحرہ لکھ دیاواللہ اعلم ابو عمر اور کلبی نے بھی ان کا ذکر لکھا ہ...

سیدنا) بشیر (رضی اللہ عنہ)

  کنیت ان کی ابو رافع ہے۔ انصاری سلمی ہیں۔ بعض لوگ ان کا نام بشر کہتے ہیں۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ نے یہاں مختصر لکھا ہے اور کہا ہے کہ ان کا صحابی ونا چابت ہے۔ان سے ان کے بیٹے رافع نے روایت کی ہے۔ ان کے نام میں اختلاف ہے ان کا تذکرہ ابو نعیم نے بھی لکھا ہے اور انھوں نے ان کے بیٹے کی روایت بواسطہ ان کے نبی ﷺ سے نقل کی ہے کہ آپنے فرمایا (قریب قیامت کے) ایک آگ ظاہر ہوگی الی آخر الحدیث ان کا تذکرہ ابو موسی نے بھی لکھا ہے اور کہا ہے کہ ابو زکریا نے ...

(سیدنا) بشیر (رضی اللہ عنہ)

  یہ ابن خصاصیہ کے نام سے مشہور ہیں۔ ان کے نسب میں اختلاف ہے۔ بعض لوگوں نے کہا ہے کہ ان کا نام بشیر بن یزید بن معبد بن ضباب بن سبع ہے اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ بشیر بن معبد بن شراحیل بن سبع بن ضباری بن سدوح بن شبان بن ذہل بن ثعلبہ بن عکابہ بن صعب بن علی بن بکر بن وائل ہے۔ ان کا نام پہلے زحم تھا رسول خدا ﷺ نے ان کا نام بشیر رکھا۔ ہمیں یحیی بن محمود بن سعد نے اپنی اسناد سے ابوبکر بن ابی عاصم تک خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابوبکر بن ابی شیبہ نے خبر د...