سیّدنا قاسم ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ
کے غلام تھے صحابی ہیں۔روایت حدیث کرتے ہیں بغوی اوریحییٰ بن یونس اورجعفر مستغفری نے ایسا ہی لکھاہے مگرمشہورنام ان کا ابوالقاسم ہے یہ ابوموسیٰ کاقول ہے اورانھوں نے اپنی سند کے ساتھ مطرف بن طریف سے انھوں نے ابوالجہم غلام برأ سے انھوں نے قاسم غلام ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہےکہ وہ کہتےتھے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص اس بودارترکاری لہسن کوکھائے وہ ہماری مسجد کے قریب۱؎ نہ آئے تاوقتیکہ اس کی بودفع نہ ہوجائے۔ان کاتذکرہ ا...