سیدنا) امیہ بن خالد (رضی اللہ عنہ)
ابن عبداللہ بن اسید اموی۔ انکے صحابی ہونے میں کلام ہے ان کا شمر تابعین میں ہے ابن ابی شیبہ نے اور قواریری نے اور ابن منبع نے ان کا تذکرہ صحابہ میںلکھا ہے۔ ان کی حدیث قیس بن ربیع نے ہلب بن ابی صفرہ سے انھوں نے امیہ سے رویت کی ہے کہ نبی ﷺ فقرائے مہاجرین کے ذریعہ سے دعائے فتح مانگا کرتے تھے۔ اس حدیث کو یونس بن ابی اسحاق نے اپنے والد ے انھوں نے امیہ سے روایت کیا ہے ور مہلب نے ایسا نہیں لکھا۔ ان کا نسب ابن مندہ نے اسی طرح بیان کیا ہے مگر ابو عم...