سیدنا انجشہ (رضی اللہ عنہ)
اک حبشی غلام تھے ان کی آواز حداء (٭شتریانوں کی عادت ہے کہ کچھ اشعار خوش الحانی سے پڑھتے ہیں اونٹ س آواز کو سن کر مستی میں آجاتا ہے اور تیز چلنے لگتا ہے اسی گانے کو حداء کہتے ہیں) میں بہت اچھی تھی حجۃ الوداع میں انھوں نے نبی ﷺ کی ازواج کی سواریوں کے لئے حداء پڑھی تو ونٹ بہت تیز چلنے لگے نبی ﷺ نے فرمایا کہ اے انجشہ آہستہ چلائو کمزور مخلوق (یعنی عورتوں پر) نرمی کرو۔ ہمیں ابو الفضل عبداللہ بن طوسی نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو محمد جعفر بن اح...