سیدنا) اسیر (رضی اللہ عنہ)
یہ اسیر عمرو بن قیس بن مالک بن عدی بن عامر بن غنم بن عدی بن نجار بن ثعلبہ بن عمرو ابن خزرج کے بیٹے ہیں کنیت ان کی ابو سلیط بن ابی خارجہ ہے انصاری ہیں خزرجی ہیں نجاری ہیں قبیلہ بنی عدی بن نجار سے ہیں جنگ بدر میں شریک ہوئے تھے ان کے بیٹے عبداللہ نے ان سے رویت کی ہے کہ نبی ﷺ نے پالے ہوئے گدھوں کے گوشت کھانے سے منع فرما دیا تھا اور اس وقت دیگیں چڑھی ہوئی تھیں ان میں گدھے کا گوشت پک رہا تھا ہم لوگوںنے ان دیگوں کو الٹدیا اور ان کا نام بعض لوگوںن...