متفرق صحابہ کرام  

سیدنا) اسود (رضی اللہ عنہ)

  حبشی۔ جنھوں نے نبی ﷺ سے صورتوں اور رنگوں کی بابت دریافت کیا تھآ۔ ابو القاسم طبرانی نے علی بن عبدالعزیز سے نھوںنے محمد بن عمار موصلی سے انھوںنے عفیف بن سالم سے انھوں نے ایوب بن عتبہ سے انھوں نیعطاء سے انھوں نے حضرت ابن عمر سے روایت کی ہے ہ انھوں نے کہا حبش کا ایک شخص رسول خدا ﷺ کے حضور یں کچھ پوچھنے کے لئے آیا نبی ﷺ نے اس سے فرمایا کہ پوچھ اور سمجھ اس نے عرض کیا کہ یارسول الہ آپ لوگوںکو ہمارے اوپر صورت اور رنگ اور نبوت کے اعتبار سے فضیلت دی...

سیدنا) اسود (رضی اللہ عنہ)

  ابن حازم بن صفوان بن عزاز۔ بخارا میں آکے رہے تھے۔ ابو احمد ینی بحیر بن نضر نے ابو جمیل عباد بن ہشام شامی سے رویت کی ہے وہ تمحکت میں جو بخارا کی ایک بستی ہے موذن تھے کہ انھوں نے کہا میں نے نبی ﷺ کے صحابہ میں سے ایک شخص کو دیکھا جن کا نام اسود بن حازم بن صفوان بن عزاز تھا میں آپ کی خدمت میں اپنے والد کے ہمراہ جایا کرتا تھا اس وقت میری عمر چھ یا سات سال کی تھی وہ فرماتے تھے کہ میں حدیبیہ میں رسول خدا ﷺکے ہمراہ تھا اس وقت میری عمر تیس سال کی ت...

سیدنا) اسود (رضی اللہ عنہ)

  ابن ثعلبہ۔ یربوعی۔ حجۃ الوداع یں نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے جب آپ فرما رہے تھے کہ گاہ ہو جائو جو شخص گناہ کرتا ہے وہ اپنی ہی جان پر (ظلم ) کرتا ہے۔ محمد بن سعد نے ان کا تذکرہ ان صحابہ میں کیا ہے جو کوفہ میں آکے رہے تھے ابو موسی نے ابن مندہ پر ان کا استدراک کیا ہے حالانکہ ان کا تذکرہ ابن مندہ کی کتابم یں موجود ہے معلوم نہیں پھر کیوں انھوں نے استدراک کیا۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)...

سیدنا) اسود (رضی اللہ عنہ)

  ابن ابی البختری۔ ابو البختری کا نام عاص بن ہاشم بن حارث بن اسد بن عبدالعزی بن فضی بن کلاب قرشی اسدی ان کی والدہ عاتکہ بنت عامیہ بن حارث بن اسد ہیں۔ یہ اسود فتح مکہ کے دن مسلمان ہوئے تھے اور نبی ﷺ کی صحبت میں رہے۔ ان کے والد ابو البختری بدر کے دن بحالت کفر قتل کر دیے گئے مجذر بن زیاد بلوی نے ان کو قتل کیا تھا۔ ان کے بیٹے سعید بن اسود نہایت حسین تھے ان پر ایک عورت نے یہ شعر کہا تھا۔ الا لیتتی اشری و شاحی و دملجی بنظرۃ عین من سعید بن اسود (٭ت...

سیدنا) اسود (رضی اللہ عنہ)

  ابن اصرم محاربی۔ ان کا شمار اہل شام میں ہے۔ ان سے صرف سلیمان بن حبیب روایت کرتے ہیں۔ ہمیں ابو یاسر عبدالوہاب بن ہبۃ اللہ بن ابی حبہ نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو الحسن علی بن محمد بن حسین بن حسینون نیخبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو محمد احمد بن علی بن حسن بن محمد بن ابی عثمان دقاق نے خبر دی وہ کہتے تھے میں قاضی ابو القاسم حسن بن علی بن منذر نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں حسین بن صفوان نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابوبکر بن ابی الدنیا نے خبر دی وہ ک...

سیدنا) اسود (رضی اللہ عنہ)

  ابو الاسود نہدی کے بیٹے ہیں۔ نبی ﷺ کو دیکھا تھا۔ یہ ایک مجہول شخص ہیں۔ یونس نے ابن بکیر سے انھوں نے عنبسہ بن ازہر سے انھوں نے ابو الاسود نہدی سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ نبی ﷺ جب غار کی طرف تشریف لے گئے تو آپ کے پیر کی انگلی زخمی ہوگئی تو آپ نے فرمایا: ہل انت الا اصبع دمیت     و فی سبیل اللہ مالقیت (٭ترجمہ۔ تو ایک انگلی ہے جو خون آلود ہوگئی حالنکہ ابیھ خدا کی راہ میں تو نے جنگ نہیں کی) ابن مندہ نے اس کو بیان...

سیدنا) اسود (رضی اللہ عنہ)

  ابیض کے بیٹیہیں۔ انکا تذکرہ صرف ابو موسی نے ابن مندہ پر استدراک کرنے کے لئے لکھا ہے۔ انھوں نے عبدان سے وایت کی ہے وہ موسی بن عقبہ سے وہ ابن شہاب سے وہ عبدالرحمن بن کعب بن مالک انصاری سلمی سے اور ان کے گھر کے چند لوگوں سے روایت کرتے ہیں کہ ان لوگوں نے کہا رسول خدا ﷺ نے عبداللہ بن عتیک کو اور عبداللہ بن انیس کو اور مسعود بن سنان بن اسود کو اور ابو قتادہ بن ربعی بن بلدمہ کو جو قبلہ نبی سلمہ کے تھے اور اود بن خزاعی کو جو ان کے حلیف تھے اور اسو...

سیدنا) اسمر (رضی اللہ عنہ)

  ابن مضرس۔ قبیلہ طے کے ہیں۔ ہمیں ابو احمد بن علی بن علی امیں نے اپنی اسناد سے ابودائود سجستانی تک خبر دی وہ کہتے تھے ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا وہ کہتے تھے مجھ سے عبدالحمید بن عبداللہ نے بیان کیا وہ کہتے تھے مجھ سے ام جنوب بنت نمیلہ نے اپنی والدہ سویدہ بنت جابر سے انھوں نے اپنی والدہ عقیلہ بنت اسمر بن مضرس سے انھوں نے اسمر بن مضرس سے نقل کر کے بیان کیا کہ وہ کہتے تھے میں نبی ﷺ کے حضور میں حاضر ہوا اور میں نے آپ سے بیعت کی تو آپ نے فرمای...

سیدنا) اسمر (رضی اللہ عنہ)

  ابن ساعد بن ہلواث مازنی۔ ایک مجہول شخص ہیں جو حدیث ان سے مروی ہے اس کی سند میں کلام ہے۔ روایت کرتے ہیں کہ اسمر بن ساعد بن بلواث نے کہا ہم اور ہمارے والد ساعد بنی ﷺ کے حضور میں گئے میرے والد نے آپ ے عرض کیا کہ میرے والد یعنی ہلواث ایک بوڑھے آدمی ہیں انھوں نے آپ کی خبر سنی تو وہ آپ پر ایمان لائے مگر وہ آنے کی قوت نہیں رکھتے انھوں نے کچھ تھوڑا سا ہدیہ بھی آپ کے لئے بھیجا ہے آپ نے ہدیہ ان ے لے لیا اور اپ نے ان کے لئے اور ان کے والد کے لئے دعا ...

سیدنا) اسماعیل (رضی اللہ عنہ)

  زیدی۔ انکا تذکرہ ابو موسینے ابن مدنہ پر استدراک کرنے کے لئے لکھا ہے اور کہا ہے بشرط یہ کہ یہ روایت صحیح ہو۔ ہمیں ابو موسی نے اجازۃ خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو سعید محمد بن ابی اللہ معدانی نے خبر دیوہ کہتے تھے ہمیںمحمد بن احمد بن علی نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں احمد بن موسینے خبر دی وہ کہتے تھے مجھ سے محمد بن عبداللہ بن حسین نے بیان کیا وہ کہتے تھے مجھے احمد بن عمرو و بیہقی نے خبر دی وہ کہتے تھے ہم سے عبداللہ بن شہیب نے بیان کیا وہ کہتے تھے ...