متفرق صحابہ کرام  

سیدنا) احزاب (رضی اللہ عنہ)

  ابن امید (کنیت ان کی) ابو رہم سمعی ظہری اور یہ سماعی (کے لقب سے بھی یاد کئے جاتے ہیں) ان کا نسب سمع بن مالک بن زید بن سہل بن عمرو بن قیس بن معاویہ بن جشم بن عبد شمس سے ہے۔ ان کا ذکر محمد بن سعد کاتب واقدی نے ان صحابہ میں کیا ہے جو شام میں جاکے رہے تھے۔ امام باخاری کہتے ہیں کہ یہ (صحابی نہیں ہیں) تابعی ہیں اور ابن خثیمہ نے ان کا تذکرہ صحابہ میں کیا ہے۔ علی بن عیاش نے اور ہشامبن عمار نے معاویہ بن یحیی طرابلسی اور معاویہ بن سعید تجیبی سے انھو...

سیدنا) اجمد (رضی اللہ عنہ)

  جیم کے ساتھ۔ دارقطنی نے کہا ہے کہ اجمد بن عجیاب ہمدانی نبی ﷺ کے پس آئے تھے اور حضرت عمر بن خطاب رضیاللہ عنہ کے زمانے میں فتح مصر میں شریک تھے اور ان کا مقام جیزہ مصر کے نام سے مشہور ہے۔ دارقطنی کہتے تھے مجھے اس کی خبر عبدالواحد بن سلمیںے دی وہ کہتے تھے میں نے ابو سعید عبدالرحمن بن یونس بن عبدالاعلی صدفی کو کہتے ہوئے سنا مگر مجھے کوئی روایت حضرت اجمد کی نہیں ملی۔ (اسدالغابۃ جلد نمبر۔۱)...

سیدنا) اثوب (رضی اللہ عنہ)

  ابن عتبہ ان کو ابن قانع نے صحابہ میں ذکر کیا ہے۔ ہمیں ابوسی نے اجازۃ خبر دی وہ کہتے ہیں ہمیں ابو عبداللہ محمد بن عمر بن ہارون نے احمد ابن ابی الحسن کیکتابکو ان سے پڑھ کر بیان کیا وہ کہتے تھے ہمیں علی بن احمد مقری نے اجازۃ خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں عبدالباقی بن قانع نے یز احمد کہتے تھے کہ ہمیں زہری نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں علی بنب عمر نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابن قانع نے خبر دی وہ کہتے تھے ہم سے حسین نے بیان کیا وہ ہتے تھے ہمس ے علی بن بح...

سیدنا )اثال (رضی اللہ عنہ)

  ابن نعمان حنفی (٭ایک قبیلہ جو عرب میں اس کی طرف منسوب ہیں) ان کا تذکرہ عبدان ابن محمد مروزی نے لکھا ہے اور انھوں نے کہا ہے کہ ہم سے محمد بن مرزوق نے بیان کیا وہ کہتے تھے مجھے غالب بن حلبس نے بیان کیا وہ کہتے تھے م سے حارث بن عبید ایاوی نے اپنے والد سے انھوں نے آثال بن نعمان حنفی سے نقل کر کے بیان کیا کہ وہ کہتے تھے  ہم اور فرات بن حیان نبی ﷺ کے پاس گئے۔ ہم نے آپ کو سلام کیا آپنے ہامرے سلام کا جواب دیا ہم اس وقت تک اسلام نہ لائے تھے پھ...

سیدنا) ابی (رضی اللہ عنہ)

  ابن معاذ بن انس بن قیس بن عبید بن زید بن معاویہ بن عمرو بن مالک بن نجار انصاری خزرجی نجاری یہ اپنے بھائی انس بن معاذ کے ہمراہ بدر اور احد میں شڑیک ہوئے ور یہد ونوں بیر مونہ میں شہید ہوئے یہ کیفیت ابن شاہین نے واقدی سے نقل کی ہے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر اور ابو موسی نے لکھا ہے۔ (اسدالغابۃ جلد نمبر۔۱)...

سیدنا) ابی (رضی اللہ عنہ)

  ابن مالک حرشی اور بعض لوگ کہتے ہیں عامری یہ ابو عمر (ابن عبدالبر۹ کا ول ہے ار ابن مندہ اور ابو نعیم کہتے ہیں کہ قشیری عامری پس یہ سب لوگ اس بات پر متفق ہیں کہ وہ عامر بن صعصعہ کے قبیلہ سے ہیں اب ان کے بعد اختلاف ہے کیوں کہ (اگر ان کو خوشی کہا جائے تو یہ حریش کی اولاد سے ہوں گے اور اگر قشیری کہا جائے تو قشیر کی اولاد سے ہوں گے اور) حریش اور قشیر دونوں بھائی ہیں اور دونوں کعب بن ربیعہ بن عامر بن صعصعہ بن معاویہ بن بکر بن ہوازن بن منصور بن عک...

سیدنا امام القرائ) ابی (رضی اللہ عنہ)

  ابن کعب بن قیس بن عبید ابن زید بن معاویہ بن عمرو بن مالک بن نجار جن کا نام یتم اللات ہے اور بعض لوگ کہتے ہیں یتم اللہ بن ثعلبہ بن عمرو بن خزرج اکبر انصاری خزرجی معاوی۔ ان کا نام نجار اس وجہ سے رکھا گیا کہ انھوں نے بسوے سے اپنا ختنہ کر لیا تھا اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ انھوں نے ایک شخص کے منہ پر بسولامار دیا تھا اور اس کا منہ کٹ گیا تھا لہذا ان کو لوگ نجار (بڑہئی) کہنے لگے اور معاویہ (٭یہ معاویہ نہیں ہیں جو ملک شام کے بادشاہ تھے یہ حضرت ابو س...

سیدنا) ابی (رضی اللہ عنہ)

  ابن کعب بن عبد ثور۔ ہمیں ابو موسی نے اجازۃ خبر دی وہ کہتے تھے ابو علی نے اجازۃ ابو احمد کی کتاب سے نقل کر کے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں عمر بن احمد نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں عمر بن حسن نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں منذر بن محمد نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں حسین بن محمد نع علی بن محمد مداینی سے انھوں نے اپنے راویوں کے ذریعہ سے نقل کیا کہ وہ لوگ کہتے تھے کہ قبیلہ خزاعہ کا ایک شخص اپنی قوم کے کچھ لوگوںکے ہمراہ آیا ان میں ابی بن کعب بن عبد ثور بھی تھ...

سیدنا) ابی (رضی اللہ عنہ)

  ابن قشب۔ ابن مندہ کہتے ہیں کہ (ان کا نام) ابی بن قشب ہے بشرط یہ کہ صحیح ہو اور انھوں نے ابن جریح کی اس حدیچ کو ذکر کیا ہے جو بواسطہ عطاء کے حضرت ابن عباس سے منقول ہے کہ نبی ﷺ (ایک مرتبہ) مسجد میں بعد تکبیر ہو جانے کے تشریف لائے اور (اس وقت) ابی بن قشب دو رکعت نماز پڑھ رہے تھے تو آپنے ان کے شانے پر ہاتھ ٹھوکا اور فرمایا کہ اے ابن قشب یا تم چار رکعت نماز پڑھتے ہو۔ ابو نعم نے کہا ہے کہ اس حدیث میں بعض راویوں سے وہم ہوگیا ہے اور انھوںنے (حدیث ...