متفرق صحابہ کرام  

سیدنا) احوص (رضی اللہ عنہ)

  ابن سعود انصاری۔ محیصہ اور حویصہ فرزندان مسعود انصاری کے بیٹے ہیں ان کا نسب ان کے بھائیوں کے بیان میں آئے گا یہ احد میں اور تمام ان غزوات میں جو احد کے بعد ہوئے شریک تھے۔ ان کا تذکرہ ابن دباغ اندسلی نے عدوی سے نقل کیا ہے۔ (اسدالغابۃ جلد نمبر۔۱)...

سیدنا) احنف (رضی اللہ عنہ)

  ابن قیس۔ احنف سے (ان کا لقب ہے احنف کے معنی وہ شخص جس کے پیر میں کجی ہو) ان کے پیر میں کچھ کجی تھی۔ ان کا نام ضحاک ہے اور بعض لوگ کہتے ہیں ان کا نام صحر بن معاویہ بن حصین بن عبادہ بن نزال بن مرہ بن عبید بن حارث بن عمرو بن کعب بن زید مناۃ بن تمیم ہے۔ کنیت ان کی ابو بحر۔ تمیمی سعدی۔ انھوں نے نبی ﷺ کازمانہ پایا تھا مگر آپ کو دیکھا نہیں۔ اور چونکہ نبی ﷺ نے انھیں دعا دی تھی اس وجہ سے لوگوںنے ان کا تذکرہ (صحابہ میں) کیا ہے ان کی والدہ قبیلہ باہل...

سیدنا) احمر ۰رضی اللہ عنہ)

  ابن معاویہ بن سلیم بن لای بن صریم بن حارث۔ اور حارث کا نام مفاعس بن عمرو بن کعب بن سعد بن زید مناۃ بن تمیم۔ کنیت ان کی ابو شعبل۔ نبی ﷺ نے ان کے لئے اور ان کے بیٹے کے لئے ایک پروانہ امان کا لکھ دیا تھااور یہ قبیلہ بنی تمیم کے وفد تھے ان کے نام میںاختلاف ہے۔ ابو الفتح ازدی کہتے ہیں ان کا نام مرہ ہے ان کا شمار کوفیوں میں ہے ان کی حدیث ان کی اولاد کے پاس ہے اس کی رویات محمد بن عمر بن حفص بن سکن بن سواء بن شعبل بن احمر بن معاویہ اپنے والد سے وہ...

سیدنا) احمر (رضی اللہ عنہ)

  (ان کی کنیت) ابو عسیب نبی ﷺ کے غلام ہیں۔ ان سے عمران جونی اور حازم بن قاسم نے روایت کی ہے ان کے نام میں لوگوں کا اختلاف ہے۔ یزید بن ہارون نے ابو نصیرہ مسلم بن عبید سے انھوں نے ابو عسیب مولی رسول خدا ﷺ سے انھوں نے رسول خدا ﷺ سے رویات کی ہے کہ آپ نے فرمایا جبریل میرے پاس بخار اور طاعون لے کے آئے تو میں نے بخار کو مدینہ میں روک لیا اور طعاون کو شام بھیج دیا اور وہ میری امت کے لء رحمت ہے اور کافروںکے لئے عذاب ہے ان کا تذکرہ تینوں نے کیا ہے۔ (ا...

سیدنا) احمر (رضی اللہ عنہ)

  ابن سواء ابن عدی بن مرہ ابن حمران بن عوف بن عمرو بن حارث سدوس سدوسی۔ انکا شماراہل کوفہ میں ہے ان سے صرف ایاد بن لقیط رویت کرتے ہیں۔ ابن مندہ نے اپنی اسناد کے ساتھ حسن بن محمد بن علی ازدی سے رویت کی ہے۔ انھوں نے کہا مجھ سے میرے والد نے بیان کیا انھوں نے کہا م سے علاد بن منہال نے ایاد بن لقیط سے انھوں نے حضرت احمر بن سواء سدوسی سے نقل کر کے بیان  کیا کہ ان کے پاس ایک بت تھا جس کی پرستش کیا کرتے تھے پھر اسے لے کر انھوں نے کنویں یں ڈال دی...

سیدنا) احمر (رضی اللہ عنہ)

  ابن سلیم اور بعض لوگ کہتے ہیں سلیم بن احمر انھوں نے نبی ﷺ کو دیکھا ہے ور ان سے یزید بن شخیر نے روایت کی ہے اس کو ابن مندہ نے اپنی تاریخ میں ذکر کیا ہے۔ ابو موسی نے ان کا تذکرہ اسی طرح مختصر لکھا ہے۔ (اسدالغابۃ جلد نمبر۔۱)...

سیدنا) احمر (رضی اللہ عنہ)

  حضرت (ام المومنین۹ ام سلمہ کے غلامہیں۔ جنادہ بن مغلس نے شریک سے انوھں نے عمران نخلی سے انھوں نے احمر مولی ام سلمہ سے روایت کی وہ کہتے  ہیں ایک جہاد میں نبی ﷺ کے مراہ تھا (اس سفر میں) ہم لوگوںکا گذر ایک وادی پر یا (یہ کہا کہ) ایکنہر پر ہوا تو میں لوگوںکو (اپنی پشت پر سوار کر کے) پار اتارنے لگا نبی ﷺ نے (مجھ سے) فرمایا کہ تم نے تو آجکشتی (٭یعنی جس طرح کشتی کے ذریعے سے لوگ دریا کے ار اتر جاتے ہیں اسی طرح تمہارے ذریعے سے لوگ پار پہنچ گئے)...

سیدنا) احمر (رضی الہ عنہ)

  ابن جزمی بن شہابن جزء بن ثعلبہ بن زید بن مالک بن سنان ربعی سدوسنی اس کو ابن مندہ اور ابو نعیم نے بخاری سے نقل کیا ہے اور ابن عبدالبر کہتے ہیں کہ (ان کا نسب یوں ہے) احمر بن جزی بن معاویہ بن سلیمان حارث سدوسی کے مولی ابن عبدالبر نے کہا ہے کہ دارقطنی نے بیان کیا جزمی میں جیم اور زے کو کسرہ ہے۔ میں کہتا ہوں ان سے صرف حسن بصری نے روایت کی ہے۔ ہمیں ابو الفضل منصور بن ابو الحسن مخزومی نے اپنی سندکے ساتھ ابو یعلی احمد بن علی مثنی تک خبر دی وہ کہتے...

سیدنا) احمد (رضی اللہ عنہ)

  ابن حفض بن مغیرہ بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم کنیت ان کی ابو عمرو مخزومی۔ یہ چچازاد بھائی ہیں حضرت خالد بن ولید کے اور ابوجہل بن ہشام کے ور خثیمہ بنت ہاشم بن مغیرہ کے جو حضرت عمر بن خطاب رضیاللہ عنہ کی والدہ ہیں۔ (اس رشتے سے یہ حضرت عمر رضیاللہ عنہ کے چچیرے ماموں ہوئے) ابو عبدالرحمن نسائی نے ابراہیم بن یعقوب جو زجانی سے نقل کیا ہے کہ انھوںنے ابو ہشام مخزومی سے جو نبی مخزوم کے نسب کے بڑے عالم تھے ابو عمرو بن حفص کا نام پوچھا انھوں نے کہا احمد...