متفرق صحابہ کرام  

ابوعویمر اسلمی رضی اللہ عنہ

ابوعویمراسلمی،جعفرنے ان کا ذکرکیاہے،ابن ابواویس نے اپنے والدسے،انہوں نے ابوالزناد سے، انہوں نے ابوعویمراسلمی سے روایت کی کہ حضورِ اکرم نے ہاتھ سے بجلی کی طرف اشارہ کرنے سے منع کیا،ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔ ...

ابوالاعورجرمی شامی رضی اللہ عنہ

ابوالاعور جرمی شامی،جبیر بن نفیر سے مروی ہے کہ بنو جرم کا ایک شخص جس کا نام ابوالاعور تھا، حضورِ اکرم کی خدمت میں آیا،اور السلام علیک یارسول اللہ کہا،حضور نے جواب میں وعلیکم السّلام ورحمتہ اللہ فرمایا اور اس کی خیریت دریافت کی،تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابوموسیٰ انصاری مدنی رضی اللہ عنہ

ابوموسیٰ انصاری مدنی ،انہیں صحبت ملی،عبداللہ بن عبدالرحمٰن سمرقندی نے محمد بن یزید البزاز سے، انہوں نے اپنے چچا نافع ابوسہیل سے،انہوں نے ابوموسیٰ انصاری صحابی سےجوآپ کے منتخب صحابہ سے تھے،روایت کی کی ہم لوگ حضورِاکرم کی خدمت میں حاضرتھے،حضورنے فرمایا،ایمان کی چکی چل رہی ہے،تم بھی قرآن کے ساتھ ساتھ گھومتے جاؤ،جدھر کوگھومے،صحابہ نے پوچھا، یارسول اللہ!اگرہم میں اس کی ہمت نہ ہوتو،فرمایا،عیسیٰ علیہ السلام کے حواریوں کی طرح ہوجاؤ، جنہیں آروں سے چیر...

ابومویہبہ رضی اللہ عنہ

ابومویہبہ،رسولِ کریم کے آزادکردہ غلام تھے،اوروہ بنومزینہ کے مولد تھے،حضورِ اکرم نے انہیں خرید کرآزاد کردیاتھا،معرکہ مریسیع میں موجودتھے،لیکن ان کا نام نہیں معلوم ہوسکا،ان سے عبداللہ بن عمروبن عاص نے روایت کی۔ ابوجعفرنے باسنادہ یونس سے،انہوں نے ابنِ اسحاق سے،انہوں نے عبداللہ بن عمرو بن ربیعہ سے، انہوں نے عبیدسےجوحکم بن ابوالعاص کے آزادکردہ غلام تھے انہوں نے عبداللہ بن عمروبن عاص سے،انہوں نے ابومویہبہ سےروایت کی،کہ ایک رات کوحضورصلی اللہ علیہ و...

ابوعثمان نہدی رضی اللہ عنہ

ابوعثمان نہدی،ان کا نام عبدالرحمٰن بن مِل بن عمروبن عدی بن وہب بن سعد بن خزیمہ بن رفاعہ بن مالک بن نہد بن زیدالقضاعی نہدی ہے،حضورِاکرم کے عہد میں اسلام قبول کیا اور مال کی زکوٰۃ ادا کی،لیکن آپ کی زیارت سے محروم رہے،لیکن حضرت عمر کے دَور خلافت میں جلولأ اور قادسیہ کے معرکوں میں شریک رہے،ان کا شمار کبارتابعین میں ہوتا ہے،انہوں نے عمروبن مسعود سے روایت کی،ان کا ذکرپہلے گزرچکا ہے،ابوعمر نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ...

ابواروی،دوسی،حجازی رضی اللہ عنہ

ابواروی،دوسی،حجازی،یہ صحابی ذوالحلیفہ میں قیام کرتے ،ان سے ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن اور ابو واقد صالح بن محمد بن زائدہ مدنی نے اور سلیمان بن حرب نے وہیب سے،انہوں نے ابوواقد صالح بن محمد سے،انہوں نے ابواروی سے روایت کی،کہ میں نمازعصر حضورِاکرم کے ساتھ پڑھکرغروب آفتاب سے پہلے شجرہ پہنچ جایا کرتا تھا۔ احمد بن عثمان بن ابوعلی نے ابورشید عبدالکریم بن احمد بن منصور بن محمد بن سعیدسے،انہوں نے ابومسعود سلیمان بن ابراہیم بن محمد بن سلیمان سے،انہوں نے ابوبک...

ابواروی،دوسی،حجازی رضی اللہ عنہ

ابواروی،دوسی،حجازی،یہ صحابی ذوالحلیفہ میں قیام کرتے ،ان سے ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن اور ابو واقد صالح بن محمد بن زائدہ مدنی نے اور سلیمان بن حرب نے وہیب سے،انہوں نے ابوواقد صالح بن محمد سے،انہوں نے ابواروی سے روایت کی،کہ میں نمازعصر حضورِاکرم کے ساتھ پڑھکرغروب آفتاب سے پہلے شجرہ پہنچ جایا کرتا تھا۔ احمد بن عثمان بن ابوعلی نے ابورشید عبدالکریم بن احمد بن منصور بن محمد بن سعیدسے،انہوں نے ابومسعود سلیمان بن ابراہیم بن محمد بن سلیمان سے،انہوں نے ابوبک...

ابوالعشراءالدارمی رضی اللہ عنہ

ابوالعشراءالدارمی،ان کے نام کے بارے میں اختلاف ہے،کسی نے اسامہ بن مالک بن قہطم، کسی نے بلز،کسی نے مالک بن اسامہ اورکسی نے عطاردبن برز لکھاہے،بعض نے انہیں صحابہ میں شمارکیا ہے،مگریہ غلط ہے،درج ذیل حدیث کے راوی ان کے والد ہیں،"لوطعنت فی فخدھا لاجزاء عنک"اگرتم جانورکی ران میں نیزہ چبھودو،تویہ جائزہوگا،ہم اسامہ کے ترجمے میں اس کاذکرکر آئے ہیں،اورصحبت ان کے والدکوملی اورمالک بن قہطم کے ترجمے میں اس کا ذکرکرآئے ہیں۔ ...